
فیڈے کینڈیڈیٹس ٹورنامنٹ 2026: جاوخیر سندروف ٹاپ پوزیشن پر برقرار، آر ویشالی کو برتری، دویا دیشمکھ کو شکست
نئی دہلی، 10 اپریل (ہ س)۔ قبرص میں جاری فیڈے کینڈیڈیٹس ٹورنامنٹ 2026 کے دسویں راونڈ میں اوپن زمرے میں جاوخیر سندروف نے آر پرگیانند کو ہرا کر اپنی برتری مزید مستحکم کر لی۔ سندروف اب آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہیں اور انہوں نے پرگیانند کے خلاف دوسری جیت بھی درج کی۔ مقابلے کے آغاز میں پرگیانند نے اچھا کھیل دکھایا، لیکن 22 ویں چال میں کی گئی ایک غلطی (Bd7) ان کے لیے بھاری ثابت ہوئی۔ اس کے بعد سندروف نے Rf7 .23 چال چل کر زوردار حملہ کیا اور آگے کی درست چالوں سے صورتحال پوری طرح اپنے حق میں کر لی۔ بالآخر پرگیانند کو شکست ماننی پڑی۔
دیگر مقابلوں میں انیش گری اور ہیکارو ناکامورا کے درمیان مقابلہ برابری پر ختم ہوا، جس سے سندروف کو دو پوائنٹس کی برتری حاصل ہو گئی۔ وہیں آندرے اسی پینکو اور ماتھیاس بلو بوم کے درمیان بھی بازی برابر رہی، جبکہ فابیانو کاروانا اور وی ای نے بھی پوائنٹس شیئر کیے۔ خواتین کے زمرے میں آر ویشالی نے انا میوزیک کے خلاف متوازن کھیل دکھاتے ہوئے مقابلہ برابری پر ختم کیا اور چھ پوائنٹس کے ساتھ برتری حاصل کی۔ انہوں نے حریف کے حملوں کو سمجھداری سے روکا اور آخر میں پوزیشن مکمل طور پر متوازن کر دی۔
دوسری طرف دویا دیشمکھ کو جیتی ہوئی بازی گنوانی پڑی۔ وقت کے دباو میں ہونے والی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے الیگزینڈرا گوریاچکینا نے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ دیگر مقابلوں میں کترینا لاگنو اور تان ژونگی کے درمیان بازی برابر رہی، جبکہ بیبیسارا اساو بائیوا نے ژو جنر کو شکست دی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن