ہندوستان نے ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کی مہم 16 تمغوں کے ساتھ ختم کی
۔وشوناتھ سریش نے جاپان کے دائچی ایوائی کو 5-0 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا نئی دہلی، 10 اپریل (ہ س)۔ ہندوستانی مکے بازاوں نے ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 16 تمغے جیتے۔ مردوں کے 50 کلوگرام زمرے میں وشوناتھ سر
Sports-Boxing-Asian-Champion-ship


۔وشوناتھ سریش نے جاپان کے دائچی ایوائی کو 5-0 سے شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا

نئی دہلی، 10 اپریل (ہ س)۔ ہندوستانی مکے بازاوں نے ایشین باکسنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کل 16 تمغے جیتے۔ مردوں کے 50 کلوگرام زمرے میں وشوناتھ سریش نے جاپان کے دائچی ایوائی کو 5-0 سے ہرا کرسونے کا تمغہ جیتا ۔ وہ اس ایڈیشن میں سونے کا تمغہ جیتنے والے واحد ہندوستانی مرد مکے باز ہیں۔

ہندوستان پانچ سونے کے تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل میں دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ ہندوستان کے مقابلے قازقستان ایک زیادہ سونے کے تمغے کی تمغوں کی فہرست میں اعلی مقام پر رہا۔ حالانکہ،کل تمغوں کے لحاظ سے ہندوستان سب سے آگے رہا۔

مردوں کے 60 کلوگرام کے فائنل میںسچن سیواچ کو قازقستان کے موجودہ عالمی چیمپئن اورازبیک اسیلکولوف کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں چاندی کے تمغے پر اکتفا کیا۔ اس کے علاوہ ہرش چودھری (90کلوگرام)، آکاش (75کلوگرام)، لوکیش (85کلوگرام) اور نریندر (+90کلوگرام) نے کانسے کے تمغے جیتے ہیں۔

خواتین کے زمرے میں تمام 10 ہندوستانی مکے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمغے جیتے۔ میناکشی ہڈا (48 کلوگرام)، پریتی پوار (54 کلوگرام)، پریا گھنگھاس (60 کلوگرام) اور اروندھتی چودھری (70 کلوگرام) نے سونے کے تمغے اپنے نام کئے۔جیسمین لامبوریا (57 کلوگرام) اور الفیہ پٹھان (+80 کلوگرام) نے چاندی کے تمغے جیتے، جب کہ نکہت زرین (51 کلوگرام)، انکوشیتا بورو (65 کلوگرام)، لولینا بورگوہین (75 کلوگرام) اور پوجا رانی (80 کلوگرام) نے کانسے کے تمغے جیتے۔

ہندوستانی باکسنگ فیڈریشن کے صدر اجے سنگھ نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مہم ہندوستانی باکسنگ کے لیے شاندار رہی ، خاص طور پر خواتین مکے بازوں نے چار گولڈ میڈل جیت کر سرفہرست مقام حاصل اکی۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارکردگی مستقبل کے لیے بہت مثبت اشارہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande