مدھیہ پردیش کے اجین میں کھلے بورویل کے گڑھے میں گرا دو سالہ بچہ، بچاو مہم جاری
مدھیہ پردیش کے اجین میں کھلے بورویل کے گڑھے میں گرا دو سالہ بچہ، بچاو مہم جاری بھوپال، 10 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے اجین ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 75 کلومیٹر دور بڑ نگر علاقے کے قریب موضع جھالریا میں جمعرات کی رات بورویل کے کھلے گڑھے میں گرے دو
بورویل میں گرے بچے کو بچانے کے لیے ریسکیو جاری


بورویل میں گرے بچے کو بچانے کے لیے ریسکیو جاری


بورویل میں گرے بچے کو بچانے کے لیے ریسکیو جاری


مدھیہ پردیش کے اجین میں کھلے بورویل کے گڑھے میں گرا دو سالہ بچہ، بچاو مہم جاری

بھوپال، 10 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے اجین ضلع ہیڈ کوارٹر سے تقریباً 75 کلومیٹر دور بڑ نگر علاقے کے قریب موضع جھالریا میں جمعرات کی رات بورویل کے کھلے گڑھے میں گرے دو سالہ معصوم بچے کو بچانے کے لیے راحت اور بچاو کا کام جاری ہے۔ ریسکیو ٹیم کو اس کی لوکیشن 75 فٹ کی گہرائی پر ملی ہے۔ پانچ پوکلین مشینوں کی مدد سے بورویل کے متوازی سرنگ بنائی جا رہی ہے۔ خبر لکھے جانے تک تقریباً 40 فٹ کھدائی ہو چکی ہے۔

معلومات کے مطابق، بھیڑیں چرانے کے لیے آئے راجستھان کے ضلع پالی کے ایک خاندان کا دو سالہ بچہ جمعرات کی رات تقریباً ساڑھے سات بجے بورویل کے کھلے گڑھے میں گر گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی ضلع انتظامیہ اور پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت و بچاو کا کام شروع کیا۔ بھوپال سے پہنچی این ڈی آر ایف کی ٹیم، ہردا، اندور اور اجین کی ایس ڈی آر ایف کے ساتھ ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔ بورویل میں کیمرہ ڈال کر بچے کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ اسے آکسیجن سپورٹ بھی دیا جا رہا ہے۔ موقع پر دو ایمبولینس بھی تعینات ہیں۔

بڑ نگر تھانہ انچارج اشوک کمار پاٹیدار نے بتایا کہ بورویل میں گرنے والا دو سالہ معصوم بھاگیرتھ ولد پروین دیواسی گرام گڈانلا، ضلع پالی (راجستھان) کا رہنے والا ہے۔ خاندان گزشتہ تین دنوں سے علاقے میں بھیڑ چرانے کے لیے رکا ہوا تھا۔ اہل خانہ کے مطابق، بچہ دیوار کے پاس کھیل رہا تھا۔ اس نے پتھر سے بورویل کا ڈھکن ہٹایا اور بالٹی سمجھ کر پیر ڈال دیا، جس سے وہ سیدھا اندر گر گیا۔ بچے کی ماں نے اسے گرتے دیکھا اور بچانے کی کوشش کی، لیکن تب تک وہ گہرائی میں جا چکا تھا۔

خاندان نے گاوں کے سرپنچ کو اطلاع دی۔ اس کے بعد ضلع انتظامیہ کو جانکاری دی گئی۔ رات تقریباً ساڑھے آٹھ بجے ایس ڈی آر ایف سمیت ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت و بچاو کا کام شروع کیا۔ بھوپال، اندور، ہردا اور اجین سے آئے 200 لوگوں کی ریسکیو ٹیم بھاگیرتھ کو بورویل سے نکالنے کی کوشش میں جٹی ہے۔ اطلاع ملنے پر اجین کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پردیپ شرما موقع پر پہنچ گئے تھے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ شرما نے بتایا کہ بورویل تقریباً 200 فٹ گہرا ہے، جس میں بچہ 75 فٹ کی گہرائی پر اٹکا ہوا ہے۔ این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں ریسکیو میں جٹی ہیں۔ پولیس اور انتظامی افسران بھی یہاں موجود ہیں۔ پانچ پوکلین کی مدد سے متوازی سرنگ بنائی جا رہی ہے۔ درمیان میں چٹانیں آنے سے ڈرلنگ بار بار رک رہی ہے۔ بورنگ میں پانی آنے سے بھی ریسکیو میں پریشانی آ رہی ہے۔

اجین ایس ڈی آر ایف کے کمانڈنٹ سنتوش کمار جاٹ نے بتایا کہ بچے کو نکالنے کے لیے تین سطحوں پر کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔ اندور اور اجین کی ایس ڈی آر ایف ٹیم بچاو کے کام میں لگی ہوئی ہے۔ شروعات میں بچہ تقریباً 40 فٹ کی گہرائی میں تھا۔ اسے اوپر سے کھینچنے کی کوشش کی گئی، لیکن تین سے چار کوششیں ناکام رہیں۔ ریسکیو ٹیم کو اس میں کامیابی نہیں مل سکی۔ دو تین بار بچہ اپنے کپڑوں کے ذریعے پھنس بھی گیا تھا، لیکن اوپر کھینچتے وقت وہ چھوٹ گیا۔ اس سے بچہ مزید نیچے کھسک گیا ہے۔ اب اندازہ ہے کہ وہ تقریباً 70 فٹ کی گہرائی تک پہنچ چکا ہے۔ اس وجہ سے بچاو کا کام مزید مشکل ہو گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande