الہ آباد ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما نے اپنا استعفی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کو بھیجا۔
نئی دہلی، 10 اپریل (ہ س) الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ورما نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جسٹس ورما نے اپنا استعفی صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔ جسٹس یشونت ورما کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ لوک سبھا اسپیکر نے ججز انکوائ
استعفی


نئی دہلی، 10 اپریل (ہ س) الہ آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ورما نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جسٹس ورما نے اپنا استعفی صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کو بھیج دیا ہے۔

جسٹس یشونت ورما کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع ہو گئی ہے۔ لوک سبھا اسپیکر نے ججز انکوائری ایکٹ کے تحت ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جسٹس ورما نے لوک سبھا اسپیکر کے انکوائری کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا،لیکن سپریم کورٹ نے جسٹس ورما کی عرضی کو خارج کر دیا۔

22 مارچ 2025 کو سپریم کورٹ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی انکوائری کمیٹی بنانے کا حکم دیا۔ انکوائری کمیٹی میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شیل ناگو، ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جی ایس سندھاوالیا اور کرناٹک ہائی کورٹ کے جسٹس انو شیورامن شامل تھے۔ فائر ڈپارٹمنٹ نے 14 مارچ 2025 کو جسٹس یشونت ورما کے گھر میں آگ لگنے کے بعد نقد رقم برآمد کی تھی، جب وہ دہلی ہائی کورٹ کے جج تھے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande