

نئی دہلی، 10 اپریل (ہ س)۔ صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ہری ونش نارائن سنگھ کو راجیہ سبھا کا نامزد رکن مقرر کیا ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق،ایک رکن کے ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی سیٹ پر صدر جمہوریہ نے انہیں نامزد کیا ہے جن کی مدت 9 اپریل کو ختم ہوئی تھی۔
یہ سیٹ سابق چیف جسٹس آف انڈیا رنجن گوگوئی کے ریٹائر ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ حکومت کے باقاعدہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے ”آئین ہند کے آرٹیکل 80 کی شق (1) کی ذیلی دفعہ (اے )کے ذریعہ حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اور مذکورہ آرٹیکل کی شق (3) کے تحت صدر جمہوریہ نے ہری ونش نارائن سنگھ کو راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر نامزد کیا ہے تاکہ نامزد کردہ رکن کے سبکدوش ہونے سے پیدا ہونے والی خالی سیٹ کو پ±ر کیا جاسکے۔
غور طلب ہے کہ ہری ونش ایک معروف رہے ہیں ۔ انہوں نے ایک طویل عرصے تک ہندی اخبار پربھات خبر کے چیف ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور صحافت میں ان کی منفردشناخت رہی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے جنتا دل یونائیٹڈ کے ساتھ سیاست میں قدم رکھا۔ 2014 میں انہیں بہار سے راجیہ سبھا کا رکن بنایا گیا۔
ہری ونش نارائن سنگھ کو 9 اگست 2018 کو راجیہ سبھا کا نائب چیئرمین (ڈپٹی اسپیکر)مقرر کیا گیا ۔ اس کے بعد وہ 14 ستمبر 2020 کو دوبارہ راجیہ سبھا کے نائب چیئرمینمقرر ہوئے۔ ان کی اگلی مدت 2032 تک رہے گی۔ انہیں پارلیمنٹ میں متوازن اور پرسکون رویہ رکھنے والا سمجھا جاتا ہے۔ اس بار پھر سے صدر جمہوریہ کی جانب سے انہیں راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد