ترقی یافتہ بھارت کے لیے کاسٹ آڈٹ نظام کومضبوط بنانا ضروری: گورنر
ممبئی، 10 اپریل (ہ س)۔ مہاراشٹر کے گورنر جیشنو دیو ورما نے کہا ہے کہ ’ترقی یافتہ بھارت‘ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک مؤثر، شفاف اور مسابقتی معیشت کی تشکیل میں کاسٹ آڈٹ نظام کو مضبوط بنانا نہایت ضروری ہے۔ وہ جمعہ کو ممبئی میں انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ
Economy Cost Audit Seminar


ممبئی، 10 اپریل (ہ س)۔ مہاراشٹر کے گورنر جیشنو دیو ورما نے کہا ہے کہ ’ترقی یافتہ بھارت‘ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ایک مؤثر، شفاف اور مسابقتی معیشت کی تشکیل میں کاسٹ آڈٹ نظام کو مضبوط بنانا نہایت ضروری ہے۔ وہ جمعہ کو ممبئی میں انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کی جانب سے منعقدہ ترقی یافتہ بھارت کے لیے کاسٹ آڈٹ کے موضوع پرقومی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔گورنرنے کہا کہ ترقی یافتہ بھارت کا تصور صرف معاشی ترقی یا صنعتی توسیع تک محدود نہیں، بلکہ ہر روپے، ہر وسیلے اور ہر فیصلے کے مؤثر استعمال سے ہی حقیقی ترقی ممکن ہے۔ انہوں نے کاسٹ آڈٹ کو مالیاتی نظم و نسق کا ایک اسٹریٹجک آلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے، وسائل کے ضیاع میں کمی آتی ہے اور مختلف شعبوں میں وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے مسابقتی ماحول میں جدت اور معیار کے ساتھ ساتھ لاگت کی کارکردگی بھی بے حد اہم ہے، اور کاسٹ آڈٹ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ گورنر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آزاد تجارتی معاہدوں اور عالمی مقابلے کے بڑھتے دباؤ کے درمیان کاسٹ آڈٹ ایک مؤثر تشخیصی ذریعہ بن کر ابھرا ہے، جو بہتر فیصلے لینے اور مسلسل بہتری کو ممکن بناتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر، توانائی، صحت، ٹیلی کام، تعلیم اور مصنوعی ذہانت جیسے شعبوں میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے کاسٹ آڈٹ کا کردار انتہائی اہم ہے، کیونکہ ان شعبوں کا براہ راست اثر عوام پر پڑتا ہے۔ گورنر نے ادارے سے اپیل کی کہ وہ چھوٹے شہروں کی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں جا کر اپنے کورسز اور امتحانات کے بارے میں آگاہی پیدا کرے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس پیشہ ورانہ شعبے کی طرف راغب ہوں۔اس موقع پر ایشین ہارٹ انسٹی ٹیوٹ کے بانی ڈاکٹر راماکانت پانڈا، انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اکاؤنٹنٹس آف انڈیا کے صدر ٹی سی اے سرینواس پرساد، نائب صدر نیرج جوشی، پروفیشنل ڈیولپمنٹ کمیٹی کے چیئرمین منوج آنند اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande