ممبئی ایئرپورٹ پر 37.74 کروڑ مالیت کا سونا ضبط، 24 غیر ملکی خواتین گرفتار
ممبئی، 10 اپریل (ہ س)۔ ممبئی ایئرپورٹ پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 37.74 کروڑ روپے مالیت کا 29.37 کلوگرام سونا ضبط کر لیا اور اس معاملے میں 24 غیر ملکی خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطاب
ممبئی ایئرپورٹ پر 37.74 کروڑ مالیت کا سونا ضبط، 24 غیر ملکی خواتین گرفتار


ممبئی، 10 اپریل (ہ س)۔ ممبئی ایئرپورٹ پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 37.74 کروڑ روپے مالیت کا 29.37 کلوگرام سونا ضبط کر لیا اور اس معاملے میں 24 غیر ملکی خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ڈی آر آئی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کینیا کے شہر نیروبی سے آنے والی خواتین کا ایک گروپ بڑی مقدار میں سونا لے کر ممبئی پہنچنے والا ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر ایئرپورٹ پر ’آپریشن دھابو بلیٹز‘ شروع کیا گیا۔کارروائی کے دوران نیروبی سے آنے والی 24 غیر ملکی خواتین کو ایئرپورٹ پر روکا گیا۔ ابتدائی طور پر ان خواتین نے تلاشی کی کارروائی کی مخالفت کی، جس کے بعد سیکیورٹی عملے کو طلب کیا گیا اور مکمل تلاشی لی گئی۔ تلاشی کے دوران ان کے سامان اور لباس سے 25.1 کلوگرام سونے کی اینٹیں اور 4.27 کلوگرام سونے کے زیورات برآمد کیے گئے، جو بڑی مہارت سے چھپائے گئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ ان خواتین کو سونا چھپانے اور تفتیش سے بچنے کے لیے خصوصی تربیت دی گئی تھی، جس سے اسمگلنگ کے منظم نیٹ ورک کا اندازہ ہوتا ہے۔ تمام 24 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ اس اسمگلنگ ریکیٹ سے جڑے دیگر افراد تک پہنچا جا سکے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande