
نئی دہلی، یکم اپریل (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے شیوکمار سوامی جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ آج ایکس پر اشتراک کیے گئے اپنے پیغام میں، انہوں نے سوامی جی کو ہمدردی، نرمی اور بے لوث خدمت کی علامت قرار دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سوامی جی کی پوری زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف تھی۔ انہوں نے تعلیم، سماجی بہبود اور روحانیت کے شعبوں میں نمایاں کام کرکے معاشرے کے پسماندہ اور ضرورت مند طبقوں کی بہتری میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی زندگی اس بات کی ایک طاقتور مثال ہے کہ حقیقی عظمت دوسروں کی خدمت میں مضمر ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوامی جی کے نظریات آج بھی ہم وطنوں کوترغیب دے رہے ہیں اور آنے والی نسلوں کو سماج کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا راستہ دکھاتے رہیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے ایک سبھاشیتم کا بھی حوالہ دیاجس کا مفہوم یہ ہے کہ جس طرح دریا اپنا پانی نہیں پیتے، درخت اپنا پھل نہیں کھاتے اور بادل اپنی بارش کا فائدہ نہیں اٹھاتے، اسی طرح نیک لوگوں کی دولت اور طاقت ہمیشہ دوسروں کے فائدے کے لیے ہوتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد