موجودہ آسام حکومت خواتین کی ترقی نہیں چاہتی: پرینکا گاندھی
ڈبروگڑھ (آسام) ،یکم اپریل (ہ س)۔ کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کے روز آسام کی حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتی اور خواتین ک
موجودہ آسام حکومت خواتین کی ترقی نہیں چاہتی: پرینکا گاندھی


ڈبروگڑھ (آسام) ،یکم اپریل (ہ س)۔ کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کے روز آسام کی حکمراں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت خواتین کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتی اور خواتین کو بااختیار بنانے کی اسکیمیں بھی نچلی سطح پر موثر نہیں ہیں۔نذیرہ کے میکی پور پوجا گراو¿نڈ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ’ ارونودیا ‘ جیسی اسکیموں نے واقعی خواتین کو کوئی ٹھوس فائدہ نہیں پہنچایا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان اسکیموں کے باوجود ریاست میں خواتین کو اب بھی بے شمار مسائل کا سامنا ہے۔

کانگریس امیدوار دیببرتا سائکیا کی حمایت میں نذیرا میں مہم چلاتے ہوئے، پرینکا گاندھی نے کھوانگ میں آسوم جاتیہ پریشد (اے جے پی) لیڈر لورین جیوتی گوگوئی کے لیے اور ٹنگ کھونگ میں کانگریس امیدوار بپل گوگوئی کے لیے انتخابی ریلیاں بھی کیں۔ ان ریلیوں کے دوران انہوں نے بی جے پی حکومت پر کئی سنگین الزامات لگائے۔انہوں نے کہا کہ زوبین گرگ کو انصاف دلانا ان کی ذمہ داری ہے اور اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ چائے کے باغات کے کارکنوں کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ آج تک ان کی اجرت میں اضافہ نہیں کیا گیا۔کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی نے یہ بھی الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے ضروری اشیاءکی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کیا ہے اور اس کے پورے دور میں بدعنوانی عروج پر رہی ہے۔ ان کے بیانات نے اسمبلی انتخابات سے قبل ریاستی سیاست کو مزید گرما دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande