ایئر انڈیا، انڈیگو نے دبئی، ابوظہبی اور دیگر خلیجی مقامات کے لیے پروازوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی
نئی دہلی، یکم اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان، اس طرف آنے -جانے والی والی ایئر انڈیا گروپ کی 30پروازیں طے ہیں۔ اس میں 16پروازیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے لیے ہیں۔ انڈیگو نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے
Air-Turbine-Fuel-Price-Hike


نئی دہلی، یکم اپریل (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان، اس طرف آنے -جانے والی والی ایئر انڈیا گروپ کی 30پروازیں طے ہیں۔ اس میں 16پروازیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے لیے ہیں۔ انڈیگو نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے اپنی فلائٹ کی تازہ صورتحال کو چیک کرلیں۔

ایک ٹریول ایڈوائزری میں، انڈیگو ایئرلائنزنے کہا کہ یکم اپریل کو مغربی ایشیا کے لیے کل 30 پروازیں شیڈول کے مطابق چلائی جائیں گی۔ ایئر لائن نے تصدیق کی کہ کشیدہ صورتحال کے درمیان دبئی، ابوظہبی، ریاض، کویت، بحرین، مسقط اور دوحہ کے لیے پروازیں جاری رہیں گی۔ مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے انڈیگو کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر فلائٹ کی تازہ ترین صورتحال چیک کرلیں۔

ایئرلائن نے کہا کہ مغربی ایشیا میں جاری بحران کے درمیان بدلتے ہوئے سفری حالات کو دیکھتے ہوئے، اپ ڈیٹ رہنا ضروری ہے کیونکہ پروازوں کا شیڈول تبدیل ہو سکتا ہے۔ لہٰذا مسافروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ ہوائی اڈے پر سفر کرنے سے پہلے پرواز کی تازہ ترین صورتحال کو چیک کریں۔ انڈیگو نے فلائٹ کو آپریٹ کرنے کا شیڈول طے کیا ہے۔

انڈیگو نے مزید کہا کہ آپ کے رجسٹرڈ رابطہ کی تفصیلات کے ساتھ اپ ڈیٹس کا اشتراک کیا جا رہا ہے، اور ہماری سپورٹ ٹیمیں آپ کی مدد کے لیے دستیاب ہیں۔ دریں اثنا، مسلسل ہو رہی بارش اور آندھی طوفان کے سبب دہلی میں فلائٹ آپریشن میں تاخیر ہور ہی ہے۔ کمپنی نے مزید کہا کہ اس کی ٹیمیں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ صورتحال بہتر ہوتے ہی آپ کا سفر دوبارہ شروع ہو سکے۔

انڈیگو نے کہاکہ ،”اگر آپ آج سفر کر رہے ہیں، تو ہم آپ کو صلاح دیتے ہیں کہ ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ہماری ویب سائٹ: https://goindigo.in/check-flight-status.htmlیا ایپ پر اپنی پرواز کا اسٹیٹس چیک کریں۔ براہ کرم سفر کے لئے تھوڑا سا اضافی وقت لے کر چلیں کیونکہ سڑک پر ٹریفک معمول سے سست ہو سکتا ہے۔“

، ایئر انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس مغربی ایشیا کے لیے 30 پروازیں چلائیں گے، جن میں متحدہ عرب امارات کے لیے کل 16 پروازیں شامل ہیں۔ ایئر لائن نے کہا کہ ایئر انڈیا گروپ، جس میں ایئر انڈیا اور اس کی کم لاگت والی شاخ ، ایئر انڈیا ایکسپریس شامل ہے،یکم اپریل سے مغربی ایشیا کے علاقے اور وہاں سے کل 30 پروازیں چلائے گا۔ ان پروازوں میں خلیج میں متعدد مقامات کے لیے شیڈول اور غیر شیڈول دونوں خدمات شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande