سمرُدھی ایکسپریس وے پر خونی حادثہ، سات خواتین مزدور جاں بحق
جالنہ ، یکم اپریل (ہ س) مہاراشٹر کے جالنہ ضلع میں سمرُدھی ایکسپریس وے پر ایک اور مہلک حادثہ میں سات خواتین مزدور ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ بدھ کی شام تقریباً 6 بجے اس وقت پیش آیا جب سڑک کنارے کھڑی گاڑی کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر م
Accident Maha Expressway Tragedy


جالنہ ، یکم اپریل (ہ س) مہاراشٹر کے جالنہ ضلع میں سمرُدھی ایکسپریس وے پر ایک اور مہلک حادثہ میں سات خواتین مزدور ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ بدھ کی شام تقریباً 6 بجے اس وقت پیش آیا جب سڑک کنارے کھڑی گاڑی کو تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق خواتین مزدور شاہراہ کی دیکھ بھال اور صفائی کے کام کے بعد اپنی گاڑی میں موجود تھیں کہ اچانک ممبئی کی طرف جانے والا ٹرک بے قابو ہو کر ان سے جا ٹکرایا۔ شدید ٹکر کے باعث گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی اور سات خواتین موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں، جبکہ دیگر زخمی ہو گئے۔

تمام زخمیوں کو فوری طور پر سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہلاک ہونے والی خواتین میں الکابائی داداراو آدمنے، لکشمی بائی سنتوش مدن، مینا بائی پرمیشور آدمنے، کنچن بائی پرکاش آدمنے، تارا بائی گاہیناجی چودھری، کدو بائی رامداس مدن اور سمن بائی کچارو آدمنے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں پریاگ بائی باباصاحب واگھ، کویتا وٹھل چودھری، دنیش رنگناتھ گائیکواڑ اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں۔

واقعے کے بعد پولیس اور ہائی وے حکام نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ٹریفک کچھ دیر کے لیے متاثر رہی، تاہم بعد میں صورتحال معمول پر آ گئی۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande