وزیراعلی تلنگانہ سے امریکی ریاست ڈیلاویئرکے گورنر میٹ میئر نے ملاقات کی
وزیراعلی تلنگانہ سے امریکی ریاست ڈیلاویئرکے گورنر میٹ میئر نے ملاقات کیحیدرآباد، 07 مارچ (ہ س)۔ وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی سے امریکی ریاست ڈیلاویئر کے گورنرمیٹ میئرنے ملاقات کی جس میں دونوں ریاستوں کے درمیان مستقبل کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں
وزیراعلی تلنگانہ سے امریکی ریاست ڈیلاویئرکے گورنر میٹ میئر نے ملاقات کی


وزیراعلی تلنگانہ سے امریکی ریاست ڈیلاویئرکے گورنر میٹ میئر نے ملاقات کیحیدرآباد، 07 مارچ (ہ س)۔ وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی سے امریکی ریاست ڈیلاویئر کے گورنرمیٹ میئرنے ملاقات کی جس میں دونوں ریاستوں کے درمیان مستقبل کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس خیرسگالی ملاقات میں وزیراعلیٰ کے ہمراہ ریاستی وزیرآئی ٹی و صنعت سریدھربابو، ڈیلاویئر کی خاتونِ اول لارین میئراور حکومت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران دونوں قائدین نے دو طرفہ اقتصادی اور تکنیکی تعلقات کومزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ دونوں نے تمام شہریوں کومعیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے یونیورسل ہیلتھ کیئرکے ماڈ لس پر تبادلہ خیال کیا۔ تعلیمی شعبہ میں بنیادی ڈھانچہ کی بہتری اور تدریس کے جدید طریقوں کو اپنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹکنالوجی کے دور میں معلومات کی حفاظت اور اس سے متعلق قوانین پردونوں ریاستوں نے اپنے تجربات شیئرکئے۔ گورنرمیٹ میئرنے ڈیلاویئر میں غریب اور متوسط طبقہ کے لئے جاری ہاؤزنگ اسکیموں اورقرض معافی کے پروگراموں کی تفصیلات بتائیں جبکہ وزیراعلیٰ نے تلنگانہ میں جاری ترقیاتی کاموں سے آگاہ کیا۔ گورنرمیٹ میئرنے تلنگانہ کی تیز رفتارترقی کی ستائش کی اور وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کو ایک وفد کے ساتھ ڈیلاویئر کے سرکاری دورہ کی خصوصی دعوت بھی دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تعاون سے دونوں ریاستوں کے درمیان اقتصادی اور تکنیکی رشتے مزید مستحکم ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande