مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام منڈلا میں سلسلہ کے تحت ادبی اور شعری نشست کا انعقاد اتوار کو
مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام منڈلا میں سلسلہ کے تحت ادبی اور شعری نشست کا انعقاد اتوار کو بھوپال، 7 مارچ، (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ضلع ادب گوشہ، منڈلا کے ذریعے ’’سلسلہ‘‘ کے تحت شعری و ادبی نشست کا انعقاد
پروگرام کا خاکہ


مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام منڈلا میں سلسلہ کے تحت ادبی اور شعری نشست کا انعقاد اتوار کو

بھوپال، 7 مارچ، (ہ س)۔ مدھیہ پردیش اردو اکادمی، محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام ضلع ادب گوشہ، منڈلا کے ذریعے ’’سلسلہ‘‘ کے تحت شعری و ادبی نشست کا انعقاد 8 مارچ 2026 کو دوپہر 12.00 بجے گونڈی پبلک ٹرسٹ، منڈلا میں ضلع کوآرڈینیٹر راجیش ٹھاکر کے تعاون سے کیا جائے گا۔

اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے ذریعے اپنے ضلع کوآرڈینیٹرس کے تعاون سے ’’سلسلہ‘‘ کے تحت ریاست کے سبھی اضلاع میں شعری و ادبی نشستیں منعقد کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے کا اگلا پروگرام 8 مارچ کو منڈلا میں منعقد ہورہا ہے جس میں منڈلا ضلع کے ماتحت آنے والے سبھی گاؤوں، تحصیلوں اور بستیوں کے ایسے سینئر شعرا و ادبا اپنی تخلیقات پیش کریں گے جنہیں اکادمی کے اسٹیج پر پیش کش کا موقع بہت کم ملا ہے۔

منڈلا ضلع کے کوآرڈینیٹر راجیش ٹھاکر نے بتایا کہ منعقدہ پروگرام میں سلسلہ کے تحت دوپہر 12:00 بجے شعری و ادبی نشست کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جو شعراء اور ادبا اپنی تخلیقات پیش کریں گے ان میں خصوصی مدعو شاعر کے طور پر جبلپور کے سینئر شاعر اسلم ماجد اور خصوصی مقرر کے طور پر منڈلا کے سینئر ادیب و شاعر منوج متر کا نام شامل ہے اور مقامی شعراء و ادبا میں عبدالبشیر آسی، پروفیسر شرد ناراین کھرے، شيام بيراگی، نوين جين اکيلا، شفيق تاج، جنيد اختر، ڈاکٹر ششی کانت چندیلا، نونيتا دوبے 'نوپور، پرتيما واجپئی ، ارچنا جين، پريتی دوبے، آشا اوستھی، لکھن کچھواہا، يوگتا چورسيا، انل ورما کے نام شامل ہیں۔

سلسلہ ادبی و شعری نشست کی نظامت کے فرائض راجیش ٹھاکر انجام دیں گے۔ ڈاکٹر نصرت مہدی نے منڈلا کے تمام محبان ادب سے پروگرام میں شرکت کی درخواست کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande