بچہ چوری کے شبہ میں نوجوان اور خاتون کے ساتھ مارپیٹ
مشرقی سنگھ بھوم، 7 مارچ (ہ س)۔ مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے کووالی تھانہ علاقے کے تحت واقع راسونچوپا گاؤں میں ہفتہ کے روز دیہی باشندوں نے ایک نوجوان اور ایک لڑکی کو بچہ چوری کے شبہ میں پکڑلیا۔ مشکوک ہونے پر گاو¿ں والوں نے دونوں سے پوچھ گچھ کی اور کچھ
JH-YOUNG-MAN-AND-WOMAN-BEATEN-SUSPICION-CHILD-THEF


مشرقی سنگھ بھوم، 7 مارچ (ہ س)۔ مشرقی سنگھ بھوم ضلع کے کووالی تھانہ علاقے کے تحت واقع راسونچوپا گاؤں میں ہفتہ کے روز دیہی باشندوں نے ایک نوجوان اور ایک لڑکی کو بچہ چوری کے شبہ میں پکڑلیا۔ مشکوک ہونے پر گاو¿ں والوں نے دونوں سے پوچھ گچھ کی اور کچھ لوگوں نے ان کے ساتھ مارپیٹ بھی کر دی ۔واقعے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی برقرار رہی۔

بتایا جا رہا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے علاقے میں بچوں کی چوری کی افواہیں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے گاؤں والے پہلے ہی محتاط ہیں۔ ہفتہ کوایک نوجوان اور لڑکی کو گاو¿ں میں گھومتے دیکھ کر لوگوں کو شک ہوا۔ گاؤں والوں نے انہیں روکا اور ان کی شناخت اور ان کے آنے کی وجہ پوچھی، لیکن وہ کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کرسکے ۔اس سے لوگوں کا شک اور بھی بڑھ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے وہاں بھیڑ جمع ہو گئی ۔ اس دوران کچھ لوگوں نے ان پر بچہ چوری کا الزام لگایا اور ان پر حملہ کردیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کووالی تھانہ انچارج دھننجے پاسوان پولیس فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پولیس نے صورت حال کو قابو میں کرتے ہوئے دونوں افراد کو گاؤں والوں کے ہجوم سے بحفاظت بچایا اور تھانے لے گئے۔ فی الحال، پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور پورے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ نوجوان اور لڑکی چائباسا علاقے کے رہنے والے بتائے جاتے ہیں۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دونوں ذہنی مریض ہو سکتے ہیں۔ پولیس ان کی شناخت اور ان کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بچوں کی چوری کی افواہوں کی وجہ سے علاقے میں حالیہ کچھ عرصے میں ایسے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں۔ کچھ دن پہلے مان پور پنچایت میں گاؤں والوں نے ایک سرویئر کو بچہ چوری کرنے والا سمجھ کر پکڑ لیا تھا، لیکن بعد میں تحقیقات سے پتہ چلا کہ معاملہ غلط فہمی کا شکار تھا۔

کووالی پولیس اسٹیشن کے انچارج دھننجے پاسوان نے گاؤں والوں سے اپیل کی کہ وہ کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں کسی نامعلوم شخص پر شبہ ہو تو وہ فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ معاملے کی صحیح طریقے سے تفتیش ہو سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande