
جے پور، 7 مارچ (ہ س)۔
راجستھان میں ہفتہ کی صبح ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔ سیکر ضلع اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے سب سے زیادہ محسوس کیے گئے۔ تاہم ہلکے جھٹکے کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
نیشنل سینٹر فار سسمولوجی کے مطابق، زلزلے کا مرکز جے پور سے تقریباً 69 کلومیٹر شمال مغرب میں، تقریباً پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ صبح ساڑھے 6 بجے کے قریب آنے والا زلزلہ صرف چند سیکنڈ تک جاری رہا۔
اطلاعات کے مطابق سیکر ضلع کے کھاٹوشیام جی، پلسانہ، دھینگ پور اور آس پاس کے علاقوں میں لوگوں نے ہلکے جھٹکے محسوس کئے۔ تقریباً ایک یا دو سیکنڈ تک جاری رہنے والے زلزلے نے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر مجبور کیا۔
پلسانہ علاقے کے بہت سے رہائشیوں نے بتایا کہ زلزلے کے دوران ان کے گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں ہلنے لگیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ