نتیش کمار کو باعزت الوداع کرے بی جے پی، راجیہ سبھا انتخابات میں پانچواں امیدوارواپس لے :راجیش
پٹنہ، 7 مارچ (ہ س)۔ بہار میں اقتدارپر قبضہ کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو زبردستی راجیہ سبھا میں بھیجا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ راجیہ سبھا انتخابات میں ایک اضافی امیدواردینا وزیراعلیٰ نتیش کمار کے آخری سیاسی سفرمیں رکاوٹ ڈالنا اپنے ہی اتحادی سات
نتیش کمار کو باعزت الوداع کرےبی جے پی، راجیہ سبھا انتخابات مین پانچویں امیدوار لے واپس ـ :راجیش


پٹنہ، 7 مارچ (ہ س)۔ بہار میں اقتدارپر قبضہ کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو زبردستی راجیہ سبھا میں بھیجا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ راجیہ سبھا انتخابات میں ایک اضافی امیدواردینا وزیراعلیٰ نتیش کمار کے آخری سیاسی سفرمیں رکاوٹ ڈالنا اپنے ہی اتحادی ساتھی کے ساتھ بدترین سلوک ہے۔ ریاستی کانگریس کے چیف ترجمان راجیش راٹھور نے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو فوری طور پر اپنے اضافی امیدوار کے لئے نامزدگی فارم واپس لینا چاہئے تاکہ نتیش کمار کی آخری سیاسی اننگ اعزاز کے ساتھ مکمل ہوسکے۔ راجیش راٹھور نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو چاہیے کہ وہ راجیہ سبھا کے لیے اپنے ایک اضافی امیدوار کا نام واپس لیں اور نتیش کمار کے آخری سیاسی سفر کو ان کے بلامقابلہ انتخاب کو یقینی بنا کر اعزاز کے ساتھ ختم کرنے میں شراکت دار بنیں۔انہوں نے کہا کہ 2005 کے بعد سے نتیش کمار نے بطور وزیر اعلیٰ اپنے پورے دور میں قانون ساز کونسل اور راجیہ سبھا کے بلامقابلہ انتخابات کو یقینی بنایا ہے، سوائے ایک کو چھوڑ کر اور فاضل ووٹ ہونے کے باوجود کبھی ووٹنگ کے حق میں ووٹ نہیں دیا۔ توبی جے پی اور این ڈی اے نے کس امید کے ساتھ پانچویں امیدوار کا اعلان کیا اور انہیں اپنا پرچہ نامزدگی بھی داخل کرایا؟ یقیناً وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے اقتدار چھیننے کے بعد ان کی آخری سیاسی اننگ میں انہیں نیچا دکھانے اور اقتدار سے دور رکھنے کی سازش رچی گئی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ این ڈی اے کے اعلیٰ قائدین ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے ذریعہ نتیش کمار کی راجیہ سبھا امیدواری کے ارد گرد پیدا ہونے والی الجھن کو فوری طور پر دور کریں۔ آخر کیا بی جے پی نے تعداد کی کمی کے باوجود نتیش کمار کو پانچویں امیدوار کے طور پر میدان میں نہیں اتارا؟ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande