نیپال: سرکردہ رہنماؤں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا
کٹھمنڈو، 5 مارچ (ہ س)۔ نیپال میں ووٹنگ کے پہلے گھنٹے میں ہی کئی سرکردہ لیڈروں اور امیدواروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں۔ اجیالو نیپال پارٹی کے صدر کلمان گھیسنگ نے کٹھمنڈو حلق
Nepal-Election-Voting-Day


کٹھمنڈو، 5 مارچ (ہ س)۔ نیپال میں ووٹنگ کے پہلے گھنٹے میں ہی کئی سرکردہ لیڈروں اور امیدواروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں۔

اجیالو نیپال پارٹی کے صدر کلمان گھیسنگ نے کٹھمنڈو حلقہ 3 میں واقع جن کلیان سیکنڈری اسکول پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔ اسی طرح راشٹریہ پرجاتنتر پارٹی کے رہنما اورکٹھمنڈو حلقہ 5 کے امیدوار کمل تھاپا نے وشال ملن کیندر پولنگ پولنگ میونسپلٹی میں اپنا ووٹ ڈالا۔

نیپال کمیونسٹ پارٹی کے کوآرڈینیٹر اور سابق وزیر اعظم پشپ کمل دہل نے چتون ضلع کے بھرت پور میٹروپولیٹن سٹی -14 میں نیپال پولیس اسکول شانتی پور پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ ڈالا۔ اسی طرح، نیپالی کانگریس کے نائب صدر وشو پرکاش شرما نے ، میچی نگر-9، جھاپا حلقہ-1میں واقع کاویشیرومنی سیکنڈری اسکول پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔

گتی شیل لوک تانترک پارٹی کے رہنماجناردن شرمااور سابق وزیر خزانہ نے مسی کوٹ میونسپلٹی-5 کے یمنا نندا ماڈل سیکنڈری اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا۔ نیپال کمیونسٹ پارٹی (یو ایم ایل) کے جنرل سکریٹری شنکر پوکھریل نے تلسی پور سب میٹروپولیٹن میونسپلٹی-18 کے جنتا سنسکرت سیکنڈری اسکول پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔

راشٹریہ سواتنتر پارٹی کے صدر روی لامیچھانے نے صبح سویرے کٹھمنڈو کے چوچے پاٹی میں واقع اوپتیکا کھانیپانی لمیٹڈ کیمپس میں بنے مہاکال پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔ پارٹی کے سینئر لیڈر بالیندر شاہ نے سینامنگل کے اناپورنا انگلش اسکول میں اپنا ووٹ ڈالا۔ قائم مقام چیف الیکشن کمشنر رام پرساد بھنڈاری نے بھی انام نگر میں اپنا ووٹ ڈالا۔

سرکردہ رہنماؤں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے اپنے علاقوں کے عوام اور عام لوگوں سے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande