
نئی دہلی، 5 مارچ (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے ساتھ فون پر مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بات چیت اور سفارت کاری کے راستے پر واپس آنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایران اور امریکہ اسرائیل تنازعات کے درمیان وزیراعظم امن کی حمایت میں مختلف ممالک کے رہنماو¿ں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ آج کی گفتگو اسی سلسلے میں ہے۔ وزیر اعظم نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ دونوں فریقوں کو پیش رفت کے بارے میں یکساں تحفظات ہیں اور اس سلسلے میں، ہم خطے میں امن اور استحکام کی جلد واپسی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی جاری رکھیں گے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی