
تاریخ کے آئینے میں 06 مارچ : 1991 میں جب چندر شیکھر نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دیا
ہندوستانی سیاست کی تاریخ میں 06 مارچ کا دن ملک کے نویں وزیراعظم چندر شیکھر کے استعفیٰ کی وجہ سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ سال 1991 میں اسی دن انہوں نے وزیراعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے کر ایک اہم سیاسی موڑ درج کیا تھا۔
اتر پردیش کے ضلع بلیا کے ابراہیم پٹی گاوں میں ایک کسان خاندان میں پیدا ہونے والے چندر شیکھر کا سیاسی سفر طالب علمی کے زمانے سے ہی شروع ہو گیا تھا۔ الہ آباد یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران وہ سماجوادی تحریک سے وابستہ ہوئے اور جلد ہی قومی سیاست میں سرگرم کردار ادا کرنے لگے۔
چندر شیکھر 1977 سے 1988 تک جنتا پارٹی کے صدر رہے اور اپنی صاف گوئی و نظریاتی وابستگی کے لیے جانے گئے۔ 10 نومبر 1990 کو انہوں نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا اور 21 جون 1991 تک اس ذمہ داری کو ادا کیا۔ اگرچہ انہوں نے 06 مارچ 1991 کو ہی استعفیٰ دے دیا تھا، لیکن نیا انتظام ہونے تک انہیں نگراں وزیراعظم کے طور پر عہدے پر برقرار رہنے کی ذمہ داری سپرد کی گئی تھی۔
ان کا دور اقتدار بھلے ہی مختصر رہا، لیکن اس دور کی سیاسی عدم استحکام اور چیلنجوں کے درمیان ان کے کردار کو ہندوستانی جمہوریت کے اہم باب کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔
دیگر اہم واقعات:
1508 - نصیر الدین محمد ہمایوں کی پیدائش۔
1775 - رگھوناتھ راو اور انگریزوں کے درمیان سورت کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
1902 - اسپین میں مشہور فٹ بال کلب ’’میڈرڈ کلب‘‘ کا قیام عمل میں آیا۔
1915 - شانتی نکیتن میں مہاتما گاندھی اور رابندر ناتھ ٹیگور نے پہلی بار ملاقات کی۔
1924 - مصر کی حکومت نے 14 ویں صدی میں مصر کے حکمران رہے توتن خامن کی ممی کو کھولا۔ زمین میں دبی اس ممی کو برطانیہ کے ممتاز ماہر آثار قدیمہ ہاورڈ کارٹر نے 1922 میں دریافت کیا تھا۔
1945 - ہندوستانی سیاست داں، مصنف اور کانگریس کے رکن سید احمد کی پیدائش۔
1953 - 74 برس کی عمر میں جوزف اسٹالن کا انتقال۔
1957 - گھانا وزیراعظم کوامے نکروما کی قیادت میں ایک آزاد ملک بنا۔
1967 - جوزف اسٹالن کی بیٹی سویتلانا ہندوستان میں واقع روسی سفارت خانے کے راستے امریکہ پہنچیں۔
1992 - ہندوستانی شہسوار فواد مرزا کی پیدائش۔
1996 - عراق نے اقوام متحدہ کی قرارداد کے تحت ’’خوراک کے بدلے تیل اسکیم‘‘ کو قبول کیا۔
2003 - الجزائر کا ایک طیارہ تاماراسیٹ میں حادثہ کا شکار، 102 سے زائد مسافر ہلاک۔
2008 - راجستھان سے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ پربھا ٹھاکر کو آل انڈیا مہیلا کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا۔
2008 - پاکستان کے صدر پرویز مشرف نے سربجیت کی رحم کی اپیل مسترد کی۔
2009 - بھارتی فضائیہ کو تین دہائیوں تک اپنی خدمات دینے کے بعد سوئنگ ونگ لڑاکا طیارے مگ-23 نے آخری پرواز بھری۔
2018 - کونراڈ سنگما نے ہندوستان ریاست میگھالیہ کے 12 ویں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن