
نئی دہلی، 04 مارچ (ہ س) ۔مغربی ایشیا کے بحران کے درمیان خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے ہندوستانی شہریوں کی محفوظ واپسی کو یقینی بنانے کے لیے نجی ایئر لائن اسپائس جیٹ نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔
ایئر لائن نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ وہ آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آٹھ خصوصی پروازیں چلائے گی۔ اسپائس جیٹ ان آٹھ خصوصی پروازوں کو متحدہ عرب امارات کے فجیرہ سے ہندوستان کے مختلف بڑے شہروں کے لیے چلائے گا، جن میں دہلی کے لیے چار خصوصی پروازیں اور ممبئی کے لیے تین خصوصی پروازیں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ، اسپائس جیٹ کوچی کے لیے ایک پرواز چلائے گی۔اس سے ایک دن قبل ایئر لائن نے 3 مارچ کو چار خصوصی پروازیں چلائی تھیں۔ اسپائس جیٹ نے کہا کہ وہ 4 مارچ سے اپنی طے شدہ فجیرہ-دہلی اور فجیرہ-ممبئی پروازیں بحال کر شروع کرے گی۔
دریں اثنا، ایئر انڈیا ایئر لائن نے متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، اسرائیل اور قطر کے لیے اپنی زیادہ تر پروازیں 4 مارچ کو 23:59 بجے تک معطل کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد