
ڈائریکٹر امتیاز علی اور پروڈیوسر ایکتا کپور کی آنے والی فلم ہیر رانجھا اس وقت زیربحث ہے۔ 14 فروری کو فلم کے باضابطہ اعلان کے بعد سے، ناظرین اس کی کاسٹ اور کہانی کے بارے میں کسی نئی تفصیلات کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اب فلم کی کاسٹنگ کے حوالے سے ایک اہم اپ ڈیٹ سامنے آیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فلم کی لیڈ کو کاسٹ کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان اداکارہ سارہ ارجن اس کردار کی مضبوط دعویدار کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ فلم کی ٹیم مبینہ طور پر ایک نئے چہرے کی تلاش میں ہے، اور سارہ نے اپنے حالیہ پروجیکٹ دھورندھر سے توجہ حاصل کی ہے۔ انڈسٹری کے اندرونی ذرائع کا خیال ہے کہ وہ ابھرتی ہوئی سب سے زیادہ باصلاحیت اداکاراو¿ں میں سے ہیں اور ہیر کے کردار کے لیے ایک مضبوط انتخاب ہو سکتی ہیں۔
اس دوران 'رانجھا' کے کردار کے لیے اداکار روہت صراف پر غور کیا گیا ہے۔ تاہم، اس کی حتمی تصدیق کا انحصار دونوں مرکزی اداکاروں کے درمیان آن اسکرین کیمسٹری پر ہوگا۔ مبینہ طور پر فلم کی شوٹنگ 2026 کے موسم گرما میں شروع ہونے کی امید ہے۔
کام کے محاذ پر، روہت صراف کو حال ہی میں فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری میں دیکھا گیا تھا، جب کہ سارہ ارجن جلد ہی دھورندھر 2 میں نظر آئیں گی، جو 19 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے۔ شائقین پہلے ہی ہیر رانجھا کو لے کر پرجوش ہیں اور ان کاسٹنگ خبروں نے فلم کے بارے میں تجسس بڑھا دیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی