
سرینگر، 4 مارچ( ہ س)ڈکشمیر یونیورسٹی نے شعبہ سوشیالوجی کی پروفیسر انیسہ شفیع کو تین سال کی مدت کے لیے کالج ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی سی ڈی سی) کی ڈین مقرر کیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پروفیسر شفیع 6 مارچ 2026 (دوپہر) سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے اور تین سال تک یا ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے تک، جو بھی پہلے ہو اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ تقرری کے نتیجے میں، شعبہ تجارت کے پروفیسر خورشید احمد اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد 5 مارچ 2026 کی سہ پہر سے ڈین، کالج ڈویلپمنٹ کونسل کے چارج سے فارغ ہو جائیں گے۔ یہ حکم یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار ایڈمنسٹریشن ٹیچنگ سیکشن نے جاری کیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir