
جموں, 04 مارچ (ہ س)جموں و کشمیر پولیس نے صوبے میں دہشت پھیلانے، لوگوں کو اُکسانے اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان کے خلاف بی این ایس ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق انسپکٹر اندرپال سنگھ کی قیادت میں پولیس ٹیم نے سرینگر سے افنان اور اس کی اہلیہ سانیہ شبیر جبکہ اُدھمپور کے مجالتہ علاقے سے سنجے کمار کو حراست میں لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ افراد مبینہ طور پر عوامی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
حکام کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران ملزمان نے ہنگامہ آرائی کی اور دیگر لوگوں کو اُکسانے کی کوشش کی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیلنے اور امن خراب ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا۔ مزید بے چینی کے خدشے اور قابلِ دست اندازی جرائم کی روک تھام کے پیش نظر تینوں کو احتیاطی دفعات کے تحت گرفتار کر کے جموں میں ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔پولیس نے خبردار کیا ہے کہ عوامی امن و سکون کو متاثر کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر