جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سرینگر میں امریکی صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے پوسٹر جلائے
جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سرینگر میں امریکی صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے پوسٹر جلائےسرینگر، 4 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سرینگر میں احتجاج کے طور پر امریکی صدر ڈی جے ٹرمپ اور نیتن یاہو کے پوسٹر جلائے
تصویر


جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سرینگر میں امریکی صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے پوسٹر جلائےسرینگر، 4 مارچ (ہ س)۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے سرینگر میں احتجاج کے طور پر امریکی صدر ڈی جے ٹرمپ اور نیتن یاہو کے پوسٹر جلائے۔ اس دوران انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران ممبر پارلیمنٹ سرینگر آغا روح اللہ، سرینگر میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر جنید متو پر ایف آئی آر کی مذمت کی ہے جبکہ میڈیا اداروں پر پابندیاں عائد کرنے اور انہیں سائبر پولیس اسٹیشن بلانے پر سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس کے علاوہ محبوبہ مفتی نے تین اخبارات گریٹر کشمیر، رایزنگ کشمیر اور کشمیر لایف پر پابندی عائد کرنے پر جموں و کشمیر سرکار کی زبردست مذمت کی ہے۔ انہوں نے ملک میں ہندو مسلم کو لے کر ہو رہے واقعات کے لئے شرپسندوں پر کنٹرول نہ کرنے پر حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کچھ شرپسندوں کی وجہ سے ملک کا مسلمان محفوظ نہیں ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande