لداخ میں آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے منجمد جھیل پر ہولی کا تہوار منایا۔
لداخ, 04 مارچ (ہ س)مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کے قریب 14 ہزار 300 فٹ کی بلندی پر واقع پینگونگ جھیل کے منجمد میدان میں ہولی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ آئی ٹی بی پی کے نارتھ ویسٹ فرنٹیئر کے جوانوں نے مقامی باشندوں کے ہمراہ اس رنگوں
Pangon


لداخ, 04 مارچ (ہ س)مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کے قریب 14 ہزار 300 فٹ کی بلندی پر واقع پینگونگ جھیل کے منجمد میدان میں ہولی کا تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ آئی ٹی بی پی کے نارتھ ویسٹ فرنٹیئر کے جوانوں نے مقامی باشندوں کے ہمراہ اس رنگوں بھرے تہوار میں بھرپور حصہ لیا۔شدید سردی اور نقطۂ انجماد سے کم درجہ حرارت کے باوجود جوانوں کا حوصلہ دیدنی تھا۔ اس موقع پر وائبرنٹ ولیج کے رہائشیوں نے بھی بڑھ چڑھ کر شرکت کی اور تقریب کو یادگار بنا دیا۔مقامی بچوں نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیے جن میں روایتی گیت، موسیقی اور رقص شامل تھے۔ ان پیشکشوں نے بلند پہاڑی علاقے میں خوشی اور گرمجوشی کا سماں باندھ دیا اور باہمی اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دیا۔

سرحدی علاقوں میں تعینات جوانوں اور مقامی آبادی کے درمیان اس نوعیت کی تقریبات نہ صرف باہمی تعلقات کو مضبوط بناتی ہیں بلکہ دشوار گزار علاقوں میں بھی ملک کی ثقافتی روایات کو زندہ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande