پٹنہ پولیس نے 24 گھنٹے میں 83 بدمعاشوںکو کیا گرفتار، کثیر مقدار میں شراب، گانجہ برآمد
پٹنہ، 4 مارچ (ہ س)۔پٹنہ پولیس نے جرائم اورجرائم پیشوں کو مؤثر طریقے سے قابو کرنے کے لیے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بڑے پیمانے پر خصوصی مہم شروع کیا۔ اس مہم کے دوران قتل، لوٹ، شراب اسمگلنگ سمیت مختلف سنگین مقدمات میں ملوث مجموعی طور پر 83 مجرموں
پٹنہ پولیس نے 24 گھنٹے میں 83 بدمعاشوںکو کیا گرفتار، کثیر مقدار میں شراب، گانجہ برآمد


پٹنہ، 4 مارچ (ہ س)۔پٹنہ پولیس نے جرائم اورجرائم پیشوں کو مؤثر طریقے سے قابو کرنے کے لیے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بڑے پیمانے پر خصوصی مہم شروع کیا۔ اس مہم کے دوران قتل، لوٹ، شراب اسمگلنگ سمیت مختلف سنگین مقدمات میں ملوث مجموعی طور پر 83 مجرموں کو گرفتار کیا گیا۔کارروائی کے دوران پولیس نے کثیرمقدار میں غیر قانونی مواد برآمد کر لیا۔ ضبط شدہ اشیاء میں 2169.95 لیٹر غیر قانونی شراب، 1660.86 گرام گانجہ، دو آتشیں اسلحہ، دو موبائل فون، 10 گاڑیاں اور 8460 روپے نقد شامل ہیں۔ تمام برآمد شدہ مواد کو مناسب کارروائی کے بعد ضبط کر لیا گیا۔ پٹنہ پولیس نے واضح کیا کہ شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جارہی ہے۔ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں، تاکہ بروقت کارروائی کرکے شہر میں امن و امان کو یقینی بنایا جاسکے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande