گجرات کے سورت کے گھر میں کیمیکل دھماکے کے بعد آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک
سورت، 31 مارچ (ہ س)۔ گجرات کے سورت کے لمبیات علاقے میں مٹھی کریک کے قریب ایک گھر میں کیمیکل دھماکے سے لگنے والی زبردست آگ میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں سوگ اور خوف کی فضا ہے۔ بتایا گیا کہ ایک گھر میں ساڑھی بنانے کا کام ک
گجرات کے سورت کے گھر میں کیمیکل دھماکے کے بعد آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک


سورت، 31 مارچ (ہ س)۔ گجرات کے سورت کے لمبیات علاقے میں مٹھی کریک کے قریب ایک گھر میں کیمیکل دھماکے سے لگنے والی زبردست آگ میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں سوگ اور خوف کی فضا ہے۔

بتایا گیا کہ ایک گھر میں ساڑھی بنانے کا کام کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے وہاں آتش گیر کیمیکل رکھا گیا تھا۔ کیمیکل میں اچانک دھماکے سے گھر میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثے میں پانچ افراد بری طرح جھلس گئے جن میں سے دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ تین زخمیوں کو علاج کے لیے سمیمر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ مرنے والوں کی شناخت شہناز بیگم عبدالکلام انصاری (65 سال)، حسینہ بیگم عبدالکلام انصاری (18 سال)، شبان رمضان علی انصاری (4 سال)، شبینہ رمضان علی انصاری (28 سال)، پروین عبدالکلام انصاری (19 سال) کے طور پر کی گئی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے فوری طور پر فائر بریگیڈ اور پولیس کو اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ اور ایمبولینس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جنگی بنیادوں پر امدادی اور بچاو¿ کا کام شروع کر دیا۔ کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ جائے وقوعہ پر پہنچے سورت میونسپل کارپوریشن کے میئر دکشیش ماوانی نے بتایا کہ میونسپل فائر ڈپارٹمنٹ اور پولیس انتظامیہ اپنے کام میں پوری طرح مصروف ہے۔فی الحال آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ اس المناک حادثے نے جاں بحق افراد کے لواحقین میں غم کی لہر دوڑادی ہے۔ انتظامیہ نے آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande