چھتیس گڑھ میں 25 نکسلیوں نے 93 ہتھیاروں، 7.2 کلو سونا اور 2.90 کروڑ روپے نقد ی کے ساتھ خودسپردگی کی۔
بیجاپور، 31 مارچ (ہ س): بیجاپور، چھتیس گڑھ میں نکسل ازم کے خاتمے کی آخری تاریخ کے آخری دن منگل کو، 1.47 کروڑ روپے کے انعام والے 25 نکسلیوں نے بستر کے انسپکٹر جنرل سندرراج پی، سی آر پی ایف کے ڈی آئی جی بی ایس نیگی، بیجاپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ج
نکسل


بیجاپور، 31 مارچ (ہ س): بیجاپور، چھتیس گڑھ میں نکسل ازم کے خاتمے کی آخری تاریخ کے آخری دن منگل کو، 1.47 کروڑ روپے کے انعام والے 25 نکسلیوں نے بستر کے انسپکٹر جنرل سندرراج پی، سی آر پی ایف کے ڈی آئی جی بی ایس نیگی، بیجاپور کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جتیندر کمار یادو سمیت کئی سینئر افسران کے سامنے خودسپردگی کی۔

ان نکسلیوں نے ایل ایم جی، اے کے 47، ایس ایل آر اور آئی این ایس اے ایس رائفلوں سمیت کل 93 مہلک ہتھیاروں کے ساتھ خودسپردگی کی۔ پہلی بار، 2.90 کروڑ روپے نقد اور تقریباً 7.2 کلو گرام سونا نکسلیوں سے برآمد ہوا ہے۔ برآمد شدہ سونے کی قیمت تقریباً 11.16 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ برآمد کیے گئے اسلحے میں 4 اے کے 47 اور 9 ایس ایل آر رائفلز جیسے جدید ہتھیار شامل ہیں۔

ہتھیار ڈالنے والے تمام 25 نکسلیوں پر 1.47 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔ ان میں منگل کورسا عرف موٹو، آکاش عرف پھگو یوکا، ڈی وی سی ایم شنکر موچاکی، اے سی ایم راجو ریام عرف منا، اے سی ایم پیلے کرسم جیسے بڑے نکسلائیٹس شامل تھے۔ منگل کے سر پر 8 لاکھ روپے کا انعام تھا اور وہ 12 بڑی وارداتوں میں ملوث تھا۔ شنکر موچاکی (33 سال) بھی 8 بڑی وارداتوں میں ملوث تھا، پیلے کرسم 5 وارداتوں میں ملوث تھا۔ خودسپردگی کرنے والے نکسلیوں کی دی گئی اطلاع پر 7.2 کلو سونا کے ساتھ 93 مہلک ہتھیار اور 2.90 کروڑ روپے نقد برآمد ہوئے ہیں۔

سینئر پولیس عہدیداروں نے بتایا کہ ہتھیار ڈالنے والے نکسلی کیڈروں کو حکومتی پالیسی کے مطابق مالی مدد، ہنر مندی کی تربیت، رہائش، تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔ انہیں معاشرے میں باعزت زندگی گزارنے کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ سیکورٹی فورسز نے بقیہ ماو¿ نواز کیڈروں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ تشدد کو ترک کر کے مرکزی دھارے میں واپس آجائیں، جس سے خطے میں امن اور ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔

بیجاپور کے ڈاکٹر جتیندر کمار یادو نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے نکسلیوں کے ایک بڑے ذخیرہ کو برآمد کرنے میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ 25 نکسلیوں کے ہتھیار ڈالنے کے ساتھ ہی نکسلی تنظیم کا عملی طور پر خاتمہ ہو گیا ہے۔ 31 مارچ 2026، نکسل فری بستر کے عہد کی آخری تاریخ ہے۔ حکومت کی بحالی کی پالیسی کے تحت ہتھیار ڈالنے والوں کو مالی امداد، سیکورٹی، ہنر کی تربیت اور باعزت زندگی فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کی معلومات کے مطابق، یکم جنوری 2024 سے 31 مارچ 2026 کے درمیان بیجاپور ضلع میں کل 1,003 ماو¿نواز کیڈرس نے خودسپردگی کی ہے۔ اب تک کل 19.43 کروڑ روپے برآمد کیے گئے ہیں، جن میں 6.63 کروڑ روپے نقد اور 8.20 کلو گرام سونا بھی شامل ہے جس کی مالیت 120 کروڑ روپے ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande