
چنئی، 31 مارچ (ہ س) تمل ناڈو اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اداکار اور ٹی وی کے پارٹی کے لیڈر وجے کے سمیت تقریباً 500 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پیروالور پولیس اسٹیشن میں درج ایک کیس میں وجے پر پیر کو کولاتھور میں انتخابی مہم کے دوران ٹریفک میں رکاوٹ ڈالنے اور ضرورت سے زیادہ لاو¿ڈ اسپیکر کا استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ وجے کو اپنی انتخابی مہم کے دوران صرف پانچ لاو¿ڈ سپیکر استعمال کرنے کی اجازت تھی لیکن انہوں نے انتخابی افسر کو دی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی اور 30 لاو¿ڈ سپیکر کا استعمال کیا جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مزید برآں، الزامات میں 5000 سے زیادہ لوگوں کا ہجوم جمع کرنا اور ایمبولینس کا راستہ روکنا شامل ہے۔ انتخابی عہدیداروں کی شکایت کی بنیاد پر وجے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی