راہل گاندھی نے سابق فوجی افسر کی موت پر اتراکھنڈ حکومت کونشانہ بنایا۔
نئی دہلی، 31 مارچ (ہ س)۔ کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اتراکھنڈ میں امن و امان کی صورتحال پر ریٹائرڈ آرمی بریگیڈیئر وی کے جوشی کی موت پر سوال اٹھائے ہیں، جنہیں پیر کی صبح دہرادون میں چہل قدمی کے دوران گولی مار
راہل


نئی دہلی، 31 مارچ (ہ س)۔ کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے اتراکھنڈ میں امن و امان کی صورتحال پر ریٹائرڈ آرمی بریگیڈیئر وی کے جوشی کی موت پر سوال اٹھائے ہیں، جنہیں پیر کی صبح دہرادون میں چہل قدمی کے دوران گولی مار دی گئی تھی۔ راہل گاندھی نے منگل کو ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ دن دیہاڑے ہونے والا یہ قتل صاف ظاہر کرتا ہے کہ اتراکھنڈ میں امن و امان کی صورتحال پوری طرح سے گر چکی ہے۔ سرحد پر ملک کی حفاظت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کرنے والے آج اپنے ہی شہر میں غیر محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام شہری اور کئی کمیونٹیز خوف کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بی جے پی کے دور حکومت میں مجرم بے خوف اور محفوظ ہیں۔ اتراکھنڈ جو کبھی امن اور سلامتی کے لیے جانا جاتا تھا، آج تشدد، قتل اور خوف میں گھرا ہوا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ واقعہ راج پور تھانہ علاقے کے جوہری گاو¿ں میں پیر کی صبح تقریباً 6:50 بجے پیش آیا۔ مسوری روڈ پر ملسی کے قریب، دہلی میں رجسٹرڈ فارچیونر اور اسکارپیو کے مکینوں کے درمیان راستہ نہ دینے پر جھگڑا ہوا۔ اسکارپیو سواروں نے اس کے بعد فارچیونر کا پیچھا کیا اور اس کے ٹائروں پر فائرنگ کی۔ ایک سابق بریگیڈیئر کو گولی لگی جو صبح کی سیر کر رہے تھے۔ زخمی بریگیڈیئر وی کے جوشی کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande