
جموں, 30 مارچ (ہ س)ضلع سانبہ کے سپوال علاقے کی گجر بستی میں مشتبہ منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران مقامی افراد کے حملے میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق بی ایس ایف کے انسپکٹر اور سب انسپکٹر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر علاقے میں تلاشی مہم چلا رہے تھے کہ اس دوران اچانک مقامی لوگوں نے ان پر حملہ کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے وقت دونوں اہلکار مبینہ طور پر سادہ لباس میں تھے۔
زخمی اہلکاروں کی شناخت انسپکٹر امتیاز اور سب انسپکٹر دیویندر کے طور پر ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر