ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں بحالی کا رجحان، بڑی گراوٹ کے بعد سینسیکس اور نفٹی میں بہتری
نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی کاروبار کے دوران بڑی گراوٹ کے بعد نچلی سطح سے بحالی کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھیزوردار کمزوری کے ساتھ ہوئی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے سینسیکس اور نف،ٹی دونو
Stock-Market-Early-Trade


نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار آج ابتدائی کاروبار کے دوران بڑی گراوٹ کے بعد نچلی سطح سے بحالی کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھیزوردار کمزوری کے ساتھ ہوئی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے سینسیکس اور نف،ٹی دونوں انڈیکس میں مزید گراوٹ آ گئی۔تاہم کچھ ہی دیر بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے دونوں انڈیکس کی حالت میں بہتری آنے لگی۔ خریداری کی حمایت کے باوجود ابتدائی کاروبار میں دونوں انڈیکس مسلسل سرخ نشان میں ہی بنے رہے۔ صبح 10 بجے تک سینسیکس 1.04 فیصد اور نفٹی 0.91 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

صبح10 بجے تک کے کاروبار میںحصص بازارکے بڑے شیئر وں میں ہنڈالکو انڈسٹریز، کول انڈیا، او این جی سی، بھارت الیکٹرانکس اور ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز 4 فیصد سے لے کر 0.77 فیصد تک مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف ایکسس بینک، کوٹک مہندرا، میکس ہیلتھ کیئر، بجاج فن سَرو اور ایس بی آئی لائف انشورنس کے شیئرز 3.06 فیصد سے لے کر 1.56 فیصد تک گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

اب تک کے کاروبار میں 2,816 شیئروں میں ایکٹیوٹریڈنگ ہو رہی تھی، جن میں سے 796 شیئر منافع میں (سبز نشان) اور 2,020 شیئرز نقصان میں (سرخ نشان) ٹریڈ کر رہے تھے۔سینسیکس کے 30 شیئروں میں سے 7 سبز نشان میں جبکہ 23 سرخ نشان میں تھے۔ اسی طرح نفٹی کے 50 شیئروں میں سے 10 سبز اور 40 سرخ نشان میں ٹریڈ کر رہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 1,018 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 72,565.22 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے ابتدائی چند منٹوں میں یہ انڈیکس اوپننگ لیول سے تقریباً 175پوائنٹ پھسل کر 72,391.98 تک آ گیا۔ اس کے بعد خریداری بڑھنے سے اس میں قدرے بہتری آنے لگی۔

مسلسل ہو رہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس نچلی سطح سے تقریباً 775 پوائنٹس سنبھل کر 73,165.32 تک کی سطح میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد بازار میں ایک بات پھر فروخت شروع ہو گئی ، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس دوبارہ نیچے گرنے لگا۔ بازارمیں مسلسل ہو رہی خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 766.28 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 72,816.94 پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی ، این ایس ای کے نفٹی بھی 269.95 پوائنٹس گر کر 22,549.65 کی سطح پر کاروبار شروع کیا۔ ٹریڈنگ کے آغاز میں فروخت کا دباو¿ بڑھ گیا، جس کی وجہ سے انڈیکس تقریباً 350 پوائنٹس گر کر 22,470.15 پر آ گیا۔ اس کے بعد، خریداروں نےخریداری کا زور بنایا، جس کے نتیجے میں نفٹی کی حرکت میں بہتری آنے لگی۔

خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس اپنی کم ترین سطح سے تقریباً 245 پوائنٹس کی بحالی کر کے 22,714.10 پوائنٹس تک کی سطح تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد ایک بار پھر فروخت شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس میں دوبارہ کمی واقع ہوئی۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان، نفٹی صبح 10 بجے 206.95 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 22,612.65 کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو سینسیکس 1,690.23 پوائنٹس یعنی 2.25 فیصد کی کمی کے ساتھ 73,583.22 کی سطح پر بند ہوا تھا۔وہیں، نفٹی نے 486.85 پوائنٹس یعنی 2.09 فیصد کی کمی کے ساتھ 22,819.60 کی سطح پر جمعہ کے روز کا کاروبار ختم کیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande