ہاکی انڈیا نے 31 رکنی سینئر خواتین کے قومی تربیتی کیمپ کا اعلان کیا۔
2026 میں بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی تیاریوں کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س): ہاکی انڈیا نے پیر کو ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کے لئے 1 سے 9 اپریل، 2026 تک سینئر خواتین کے قومی تربیتی کیمپ کا اعلان کیا۔ کیمپ کا انعقاد
ہاکی


2026 میں بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی تیاریوں کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س): ہاکی انڈیا نے پیر کو ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم کے لئے 1 سے 9 اپریل، 2026 تک سینئر خواتین کے قومی تربیتی کیمپ کا اعلان کیا۔ کیمپ کا انعقاد آنے والے مصروف بین الاقوامی سیزن کی تیاری میں کیا جا رہا ہے۔

ہندوستانی ٹیم نے حال ہی میں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا اور ایف آئی ایچ خواتین ہاکی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا۔ اس لیے یہ کیمپ ٹیم کے لیے انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔

نئے ہیڈ کوچ سجورڈ مریجن کی رہنمائی میں اس کیمپ کا بنیادی مقصد ٹیم کا کمبی نیشن تیار کرنا، فٹنس لیول کو بہتر بنانا اور کھیل کی حکمت عملی کو تیز کرنا ہو گا۔

ہندوستانی ٹیم جون میں ایف آئی ایچ ویمنز ہاکی نیشنز کپ 2026 میں حصہ لے گی، اس کے بعد اگست میں ورلڈ کپ اور پھر ایشین گیمز 2026 میں جاپان میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک شرکت ہوگی۔

کیمپ کے حوالے سے کوچ کا کہنا تھا کہ یہ کیمپ ہمارے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ہماری توجہ مستقل مزاجی کو بہتر بنانے، ٹیم کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے، اور کھلاڑیوں کو جسمانی اور ذہنی طور پر تیار کرنے پر ہوگی۔ ہمارا مقصد ایک ایسی ٹیم بنانا ہے جو دباو¿ کو برداشت کر سکے اور بڑے میچوں میں اچھی کارکردگی دکھا سکے۔

31 رکنی دستہ

گول کیپر: سویتا، مادھوری کنڈو، بچھودیوی کھریبام، بنساری سولنکی۔

ڈیفنڈرز: نکی پردھان، اشیکا چودھری، جیوتی سنگھ، لالتھنتھلوانگی، جیوتی، ادیتا، شلپی ڈباس۔

مڈ فیلڈرز: سشیلا چانو پکھرمبم، منیشا چوہان، ویشنوی وٹھل پھالکے، ساکشی رانا، سنیلیتا ٹوپو، سلیمہ ٹیٹے (کپتان)، نیہا، ایشیکا۔

فارورڈز: دیپیکا سورینگ، رتزا دادسو پسال، بلجیت کور، نونیت کور، دیپیکا، انو، بیوٹی ڈنگ ڈنگ،حنا بانو، سونم، لالریمسیامی، ممتاز خان، سنگیتا کماری (ریہیب)

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande