
نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س )۔ فیڈے کینڈیڈیٹس 2026 کے پہلے راونڈ میں ہندوستانی گرینڈ ماسٹر آر پرگیانانندنے شاندار مظاہرہ کر تے ہوئے اتوار کو اعلی رینکنگ والے کھلاڑی انیش گری کو شکست دے کر اپنی مہم کا زوردار آغاز کیا۔
پرگیانانندنے مقابلے کو آخری مرحلے تک کھینچتے ہوئے گیری پر مسلسل دباو¿ برقرار رکھا۔ تقریباً 40 چالوں کے بعد بھارتی کھلاڑی نے ایک پیادے کی برتری حاصل کر کے فیصلہ کن سبقت قائم کر لی ، جس سے گیری کی واپسی کی امیدیں ختم ہو گئیں۔
دن کے سب سے زیادہ زیرِ بحث مقابلے میں امریکہ کے فابیانو کاروانا نے اپنے ہم وطن ہیکارو ناکامورا کو ایک سنسنی خیز اور طویل مقابلے میں شکست دی۔ یہ پہلے راو¿نڈ کا سب سے لمبا کھیل ثابت ہوا۔
دیگر مقابلوں میں ازبکستان کے جاووکھیر سنداروف نے روس کے آندرے اسیپینکو کو ہرایا، جبکہ جرمنی کے میتھیاس بلیوبام اور چین کے وی ایئی کے درمیان مقابلہ برابر رہا۔
خواتین کے زمرے میں ہندوستان کی نوجوان گرینڈ ماسٹر دیویہ دیشمکھ نے آغاز میں جارحانہ کھیل پیش کیا، لیکن یوکرین کی انا موزیچک نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ برابر کر دیا۔ انہوں نے بروقت مہروں کے تبادلے کے ذریعے پوزیشن کو متوازن بنا لیا۔
ایک اور مقابلے میں آر ویشالی نے قازقستان کی بیبی سارہ اساؤبایوا کے خلاف محتاط حکمت عملی اپناتے ہوئے کھیل برابر ی پر ختم کیا۔ درمیانی مرحلے میں ویشالی دباؤ میں نظر آئیں اور وقت بھی کم تھا، لیکن انہوں نے آخری لمحات میں درست چالیں چل کر کھیل کو اضافی وقت تک پہنچایا اور بالآخر نتیجہ برابری پر رہا۔
چین کی ژو جنر اور تان ژونگئی اور کے درمیان مقابلہ اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا اور آخر میں برابری پر ختم ہوا۔ اسی طرح کیٹرینا لاگنو اور الیگزینڈرا گوریاچکینا کے درمیان مقابلہ بھی بے نتیجہ رہا۔
نتائج (پہلا راو¿نڈ):
اوپن زمرہ: جاووکھیر سنداروف نے آندرے اسیپینکو کو ہرایا؛ میتھیاس بلیوبام اور وی ایئی کا مقابلہ برابر رہا؛ آر پرگیانانندنے انیش گیری کو شکست دی؛ فابیانو کاروانا نے ہیکارو ناکامورا کو ہرایا۔
خواتین کا زمرہ: دیویہ دیشمکھ اور انا موزیچک کا مقابلہ برابر رہا؛ آر ویشالی اور بیبیسارا اساؤبایوا کا کھیل بے نتیجہ رہا؛ الیگزینڈرا گوریاچکینا اور کیٹرینا لاگنو کا مقابلہ برابر ی پر ختم ہوا؛ ژو جنر اور تان ژونگئی کے درمیان کھیل بھی برابری پر رہا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد