
نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو مجاہدآزادی شیام جی کرشن ورما کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شیام جی کرشن ورما کے انقلابی نظریات نے تحریک آزادی میں نیا شعور بیدار کیا اور ان کی زندگی ہر نسل کو قوم کی خدمت کرنے کی ترغیب دیتی رہے گی۔
اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا، میں بھارت ماتا کے اس بہادر بیٹے کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کے خیالات اور نظریات جدوجہد آزادی کی تاریخ میں ہمیشہ انمٹ رہیں گے۔ ایک اور پوسٹ میں، وزیر اعظم نے شیام جی کرشن ورما کی زندگی کو ہمت اور عزم کے لیے ناقابل یقین الہام کا ذریعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی زندگی بھی اہل وطن میں قوم کے تئیں اپنے فرائض کی ادائیگی کا جذبہ بیدار کرتی ہے۔
وزیر اعظم نے ایک سنسکرت سبھاشیت بھی شیئر کی جس کا مطلب یہ ہے کہ جو شخص ہمت نہیں دکھاتا، خطرہ مول نہیں لیتا اور غیر معمولی کام کرنے کی کوشش نہیں کرتا وہ کبھی ایسی شہرت نہیں کما سکتا جو لوگوں کے ذہنوں کو متاثر کرے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی