ہند-پاک اٹاری واہگہ بارڈر پرریٹریٹ سیریمنی کے اوقات میں تبدیلی
چنڈی گڑھ، یکم اپریل (ہ س)۔ ہندوستان-پاکستان اٹاری-واہگہ سرحد پرریٹریٹ سیریمنی کے وقت میں بدھ کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ ملک بھر سے ہزاروں لوگ روزانہ اس جگہ کا دورہ کرتے ہیں۔ امید ہے کہ اس تبدیلی کے بعدلوگ وقت پر پہنچ کر اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہ
indo-pak-retreat-timing-


چنڈی گڑھ، یکم اپریل (ہ س)۔ ہندوستان-پاکستان اٹاری-واہگہ سرحد پرریٹریٹ سیریمنی کے وقت میں بدھ کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ ملک بھر سے ہزاروں لوگ روزانہ اس جگہ کا دورہ کرتے ہیں۔ امید ہے کہ اس تبدیلی کے بعدلوگ وقت پر پہنچ کر اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب ہندوستان اور پاکستان کے فوجیوں کی طرف سے انجام دی جانے والی ایک خاص روایت ہے، جس میں جوش، نظم و ضبط اور حب الوطنی کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ وقت کی پابندی کرکے اپنی نششتوں کو یقینی بنائیں تاکہ کسی طرح کی پریشانی نہ ہو۔

نئے قوانین کے مطابق ریٹریٹ کی تقریب اب شام 5:30 بجے شروع ہوگی اور شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔ اس سے پہلے،ریٹریٹ کی تقریب شام 5:00 بجے شروع ہوتی تھی اور 5:30 بجے ختم ہوجاتی تھی۔ انتظامیہ نے یہ فیصلہ موسم اور دن کی روشنیکی کم ہوتی اور بڑھتی روشنی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ وقت میں یہ تبدیلی سیاحوں کو بہتر تجربہ فراہم کرنے اور ہموار حفاظتی انتظامات کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری تھی۔ ریٹریٹ کے نئے اوقات یکم اپریل سے نافذ العمل ہیں۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande