
نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س)۔ مغربی ایشیا میں جاری جنگ میں مزید شدت آنے کے خدشات اور حوثی باغیوں کے جنگ میں شامل ہونے باعث آج عالمی منڈیاں دباؤ کا شکار ہیں۔ دنیا کے بیشتر اسٹاک مارکیٹ بڑی گراوٹ کا اشارہ دے رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاؤ جونز فیوچرز بھی آج معمولی کمزوری کے ساتھ تجارت کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔ گزشتہ سیشن کے دوران یورپی بازاروں میں مسلسل فروخت رہی۔ اسی طرح ایشیائی بازاروں میں بھی آج عموماً کمزوری کا رجحان نظر آ رہا ہے۔
گزشتہ سیشن کے دوران ،امریکی مارکیٹ میں مسلسل فروخت کا دباؤ رہا جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ انڈیکس کمزوری کے ساتھ بند ہوئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 108.31 پوائنٹس یعنی 1.67 فیصد کی کمی کے ساتھ 6,368.85 پوائنٹسکی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح نیس ڈیکنے 459.72 پوائنٹس یعنی 2.15 فیصد پھسل کر گرشتہ سیشن کااختتام 20,948.36 پوائنٹسکی سطح پر پرکیا۔ جبکہ ڈاؤ جونز فیوچرز آج 0.03 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ 45,154.57 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کر رہا ہے۔
گزشتہ سیشن کے دوران یورپی منڈیوں میں بھی کمزوری رہی۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.05 فیصد گر کر 9,967.35 کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس 0.87 فیصد گر کر 7701.95 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے علاوہ ، ڈی اے ایکس انڈیکس 312.22 پوائنٹس یعنی 1.40 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 22,300.75 کی سطح پر بند ہوا۔
ایشیائی بازار بھی آج عام طور پر کمزوری کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں۔ نو ایشیائی مارکیٹ انڈیکس میں سے آٹھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ ایک انڈیکس سبز نشان میں مضبوطی برقرار ہے۔ ایشیائی مارکیٹ واحد شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.23 فیصد کے اضافے کے ساتھ 3,922.72 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دوسری طرف، گفٹ نفٹی 285.50 پوائنٹس یعنی 1.25 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 22,541.50 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 228.88 پوائنٹس یعنی 0.92 فیصد گر کر 24,723 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ نکیئی انڈیکس میں آج بڑی گراوٹ درج کی گئی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 1,791.07 پوائنٹس یعنی 3.36 فیصد کمی کے ساتھ 51,582 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔
اسی طرح کوسپی انڈیکس 148.50 پوائنٹس یعنی 2.73 فیصد پھسل کر کر 5,290.37 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ اس کے علاوہ تائیوان ویٹڈ انڈیکس 502.36 پوائنٹس یعنی 1.52 فیصد گر کر 32,610.23 پوائنٹس کی سطح پر، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.59 فیصد گر کر 7,055.45 پوائنٹس کی سطح پر،سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.15 فیصد کمی کے ساتھ 1444.48 پوائنٹس کی سطح پر اور اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس 0.11 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 4,892.77 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد