ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس آج مغربی ایشیا سے 20 پروازیں چلا ئیں گی
نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س)۔ ٹاٹا کی قیادت والی ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس ایئر لائن آج مغربی ایشیا کے خطے کے لیے کل 20 پروازیں چلائیں گی، جن میں شیڈولڈ اور غیر شیڈولڈ دونوں خدمات شامل ہیں۔ ایئر لائن نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میںکہا کہ ایئ
Air-India-and-Air-India-Express-will-operate-20-fl


نئی دہلی، 30 مارچ (ہ س)۔ ٹاٹا کی قیادت والی ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس ایئر لائن آج مغربی ایشیا کے خطے کے لیے کل 20 پروازیں چلائیں گی، جن میں شیڈولڈ اور غیر شیڈولڈ دونوں خدمات شامل ہیں۔

ایئر لائن نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میںکہا کہ ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس مشترکہ طور پر 30 مارچ کو مغربی ایشیا کے خطے سے آنے اور جانے والی 20 طے شدہ اور غیرطے شدہ پروازیں چلائیں گے۔ ان پروازوں کے آپریشن کا انحصار اس وقت سلاٹ کی دستیابی اور ہوائی اڈے کے حالات پر ہوگا۔

ایئر انڈیا نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے 10 غیر طے شدہ پروازیں بھی اس پلان کا حصہ ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ ان پروازوں کو چلانے کے لیے ہندوستانی اور مقامی انضباطی حکام سے ضروری اجازتیں مل گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ، شمالی امریکہ، یورپ، آسٹریلیا اور دیگر خطوں کے لیے ایئر انڈیا کی تمام پروازیں اپنے سابقہ شیڈول کے مطابق چلتی رہیں گی۔ ان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

ایئر لائن نے ایکس پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ جن مسافروں نے ان راستوں پر ٹکٹ بک کئے ہیں جہاں ایئر انڈیا گروپ کی خدمات معطل ہیں، وہ بغیر کسی اضافی چارجز کے مستقبل کی تاریخ کے لیے اپنے ٹکٹوں کو دوبارہ بک کر سکتے ہیں۔

ایئر انڈیا کے مسافر ایئر لائن کی ویب سائٹ https://airindia.com/in/ پر اپنے ٹکٹ دوبارہ بک یا منسوخ کر سکتے ہیں۔ کسی بھی دوسری معلومات کے لیے، مسافر 24 گھنٹے ہیلپ لائن نمبر پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande