
آگ زنی اور پتھراؤ میں کئی لوگ زخمی، علاقے میں کشیدگینوادہ ،29مارچ(ہ س)۔ ضلع کے روہ تھانہ علاقے کے تحت پرانی بازار میں ہفتہ کی رات رام نومی جلوس کے وقت کچھ شرپسند عناصر کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے تنازع کی شکل اختیار کرلی۔ اس دوران کچھ لوگوں کی طرف سے پتھربازی شروع کردی گئی جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ واردات کے بعد علاقے میں بھاری پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق ہفتہ کی رات روہ کے بلاک ہیڈ کوارٹر میں رام نومی کے موقع پر جلوس نکالا جا رہا تھا۔ اس دوران جلوس کا راستہ نچلی بازار سے درگا استھان تک تھا۔ جب جلوس بازار سے گزر رہا تھا تبھی جامع مسجد کے قریب تنازعہ کے بعد افرا تفری پھیل گئی۔ وہاں پر موجود تھانہ انچارج راہل ابھیشیک نے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی لیکن حالات بے قابو ہوگئے۔پولیس اہلکاروں کی دانشمندی سے کچھ دیر بعد حالات پرسکون ہو گئے۔ اس کے بعد پولیس اہلکار وہاں سے جلوس کو آگے بڑھانے میں مصروف ہوگئے۔ اسی دوران ایک بار پھر پتھراؤ ہونے لگا جس کی وجہ سے جلوس میں شامل کچھ لوگ زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر روہ کے پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا اور ابتدائی طبی امداد کے بعد وہاں سے چھٹی دے دی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan