آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی ساحلی شہر پر امریکی اور اسرائیل کے حملے،پانچ افراد ہلاک
تہران،29مارچ(ہ س)۔ایرانی سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کے روز امریکی-اسرائیلی حملوں میں تجارتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی ساحلی شہر میں بندرگاہ کا ایک کنارہ نشانہ بنا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپ
آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی ساحلی شہر پر امریکی اور اسرائیل کے حملے،پانچ افراد ہلاک


تہران،29مارچ(ہ س)۔ایرانی سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کے روز امریکی-اسرائیلی حملوں میں تجارتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی ساحلی شہر میں بندرگاہ کا ایک کنارہ نشانہ بنا جس میں پانچ افراد ہلاک ہوئے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صہیونی دشمن نے بندر خمیر کے ساحلی کنارے پر مجرمانہ حملہ کیا جس میں پانچ افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔قبل ازیں اتوار کو اے ایف پی نے اعلان کیا تھا کہ اتوار کو پورے ایرانی دارالحکومت میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔دھماکوں کی آواز شمالی تہران میں سنی گئیں اور شہر کے شمال مشرق میں مت?ثرہ علاقوں سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کس چیز کو نشانہ بنایا گیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande