جب تک بی جے پی اقتدار میں ہے آئین خطرے میں ہے: اکھلیش یادو
نوئیڈا، 29 مارچ (ہ س): سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کو دادری کے مہر بھوج ڈگری کالج میں منعقد بھائی چارہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بی جے پی اقتدار میں ہے،
اکھلیش


نوئیڈا، 29 مارچ (ہ س): سماج وادی پارٹی کے سربراہ اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے اتوار کو دادری کے مہر بھوج ڈگری کالج میں منعقد بھائی چارہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بی جے پی اقتدار میں ہے، ملک کا آئین خطرے میں رہے گا۔

بھیم راو¿ امبیڈکر کا حوالہ دیتے ہوئے اکھلیش یادو نے کہا کہ بابا صاحب نے ملک کو ایک مضبوط آئین دیا جو کسی بھی ہتھیار سے زیادہ طاقتور ہے، لیکن بی جے پی کو اس آئین پر بھروسہ نہیں ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں 5 فیصد لوگ 95 فیصد آبادی کا استحصال کر رہے ہیں اور ان کی لڑائی اس عدم مساوات کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امتیازی سلوک اور جبر کا درد وہی لوگ محسوس کر سکتے ہیں جو اسے صحیح معنوں میں سمجھ سکتے ہیں۔ اپنے تجربات کا اشتراک کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ حکومت کھونے کے بعد ان کے گھر کو گنگا کے پانی سے دھونے اور مندر جانے کے بعد اسے دھونے جیسے واقعات نے انہیں گہرا صدمہ پہنچایا۔

ایس پی سربراہ نے پی ڈی اے کمیونٹی (او بی سی، دلت اور اقلیتوں) سے متحد ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب سماجی انصاف کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحریک کسی کو مٹانے کے لیے نہیں بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں ایک استحصال کرنے والے اور استحصال سے متائثرہونے والے۔ اس کا مقصد استحصال زدہ لوگوں کے حقوق اور احترام کو یقینی بنانا ہے۔

اکھلیش یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی ریلیوں میں سرکاری مشینری کا غلط استعمال کیا جاتا ہے۔ جیور میں حالیہ ریلی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ وہاں طلباءاور سرکاری ملازمین کو زبردستی مدعو کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی کی حکومت نے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ دہلی کو نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا سے جوڑنے والے میٹرو پروجیکٹ سماج وادی پارٹی کی حکومت کے دوران شروع کیے گئے تھے۔

سماج وادی پارٹی (ایس پی) اس ریلی کو 2027 کے اسمبلی انتخابات کا باقاعدہ آغاز سمجھ رہی ہے۔ ریلی کوآرڈینیٹر راجکمار بھاٹی کے مطابق، اس پروگرام کا مقصد مغربی اتر پردیش کے 32 اضلاع اور تقریباً 140 اسمبلی سیٹوں کو نشانہ بنانا ہے۔

پارٹی خاص طور پر جاٹ اور گجر برادریوں پر مرکوز ہے، جو علاقائی سیاست میں فیصلہ کن کردار ادا کرتی ہیں۔ ایس پی لیڈروں کا دعویٰ ہے کہ 2012 کی طرح دادری سے شروع ہونے والی مہم پارٹی کو اقتدار تک لے جائے گی۔

ریلی میں جانے سے پہلے انہوں نے گجر شہنشاہ مہر بھوج کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ اس موقع پر اسمبلی اسپیکر ماتا پرساد پانڈے، ایم پی اقرا حسن، ہریندر ملک، دھرمیندر یادو، رام جی لال سمن، ایم ایل اے اتل پردھان، سابق ایم ایل سی جتیندر یادو، سابق وزیر نسیم الدین صدیقی، جاوید علوی، ایس پی کے سینئر لیڈر ویر سنگھ یادو، ڈاکٹر مہیندر نگر، اور کئی دیگر سینئر ایس پی لیڈر اور عہدیدار ریلی میں موجود تھے۔ ریلی کے کوآرڈینیٹر راجکمار بھاٹی کے مطابق ریلی میں 50 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ سماج وادی پارٹی کی ریلی کی وجہ سے دادری میں تقریباً 4 کلومیٹر تک ٹریفک جام رہا۔ صورتحال ایسی تھی کہ پارٹی کے کئی کارکن جلسہ گاہ تک نہ پہنچ سکے۔ پردیپ بھاٹی نے اسٹیج کی نظامت کی۔

دریں اثنا، ایس پی لیڈر سدھیر چوہان نے نشاندہی کی کہ 2012 میں، اتر پردیش ایس پی صدر کے طور پر خدمات انجام دیتے ہوئے، اکھلیش یادو نے اپنی انتخابی مہم نوئیڈا سے شروع کی تھی، جس میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بار بھی ایس پی نے اپنی انتخابی مہم یہاں سے شروع کی ہے، اور سماج وادی پارٹی 2027 کے اسمبلی انتخابات میں زبردست جیت کے ساتھ اقتدار میں واپس آئے گی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande