بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی بھتیجی ٹیولپ کو 8 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری
ڈھاکہ، 29 مارچ (ہ س)۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک عدالت نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی بھتیجی ٹیولپ رضوانہ صدیقی سمیت دو ملزمان کو 8 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ٹیولپ لندن میں رہتی ہیں اور برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ہیں۔ ان
بنگلہ دیش: شیخ حسینہ کی بھتیجی ٹیولپ کو 8 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس جاری


ڈھاکہ، 29 مارچ (ہ س)۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کی ایک عدالت نے معزول وزیراعظم شیخ حسینہ کی بھتیجی ٹیولپ رضوانہ صدیقی سمیت دو ملزمان کو 8 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ٹیولپ لندن میں رہتی ہیں اور برطانوی پارلیمنٹ کی رکن ہیں۔ ان کے خلاف گلشن میں مبینہ فلیٹ فراڈ سے متعلق ایک مقدمے میں چارج شیٹ دائر کر دی گئی ہے۔ راجوک کے سابق معاون قانونی مشیر سردار مشرف حسین بھی مقدمے میں ملزم ہیں۔

ڈھاکہ ٹریبیون اخبار کی خبر کے مطابق، ڈھاکہ میٹروپولیٹن کے سینئر خصوصی جج محمد شبیر فیض کی عدالت نے اتوار کو یہ حکم جاری کیا۔ اینٹی کرپشن کمیشن کے پراسیکیوشن ڈویژن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (جنرل) امین الاسلام نے اس بات کی تصدیق کی۔ اسلام کے مطابق، بنگلہ دیش گورنمنٹ پرنٹنگ پریس (بی جی پریس) نے 8 مارچ کو ایک نوٹس جاری کیا، جس میں ملزم کو عدالت میں پیش ہونے کو کہا گیا۔ عید کی تعطیلات کے باعث گزٹ وقت پر شائع نہ ہوسکا جس کے باعث عدالت نے تاریخ کو دوبارہ شیڈول کرنی پڑی۔

اس سے قبل 18 فروری کو عدالت نے ٹیولپ اور سردار مشرف حسین کے خلاف دائر چارج شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ گزشتہ سال، 15 اپریل کو راجوک کے سابق معاون قانونی مشیر شاہ محمد خسر الزمان اور سردار مشرف حسین سمیت ٹیولپ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر گلشن ٹو میں ایسٹرن ہاو¿سنگ لمیٹڈ کے فلیٹ پر غیر قانونی قبضہ کرنے کا الزام تھا۔

قابل ذکر ہے کہ ٹیولپ ایک برطانوی بنگلہ دیشی سیاست داں ہیں۔ وہ 2015 سے لندن کے ہیمپسٹڈ اور ہائی گیٹ (سابقہ ہیمپسٹڈ اور کِلبرن) کے حلقے کی نمائندگی کرتے ہوئے، برطانیہ میں پارلیمنٹ کی رکن رہی ہیں۔ وہ بنگلہ دیش کے بانی شیخ مجیب الرحمان کی پوتی ہیں۔ ان کی والدہ شیخ ریحانہ ہیں۔ انہوں نے جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک برطانوی ٹریژری میں اقتصادی سیکرٹری اور شہری وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے جنوری 2025 میں اپنے وزارتی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande