
حیدرآباد ، 29 مارچ (ہ س) ۔
تلنگانہ اردو اکیڈ یمی کی خوبصورت اور ضخیم ڈائری کی رسم رونمائی وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ 2026ء کی سوغات کے طور پر تازہ تصاویر اہم ٹیلیفون نمبرس اور ضروری معلومات سے مزین اس ڈائری کی رسم اجرأ انجام دیتے ہوئے محمد اظہر الدین نے نیک خواہشات پیش کیں اور مستقبل میں اردو اکیڈیمی کے لئے خوش آئند منصوبوں کو جلد ازجلد پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے عز م کا اظہار کیا ۔طاہر بن حمد ان صدر تلنگانہ اردو اکیڈیمی نے کہا کہ اردو اکیڈیمی ہر طرح کے حالات میں کام کر نے کا حوصلہ رکھتی ہے۔ انھوں نے ڈائری کی اشاعت پر محبان اردو کو اور اردو اکیڈیمی کے عملے کو مبارکباد پیش کی اس خوشگوار موقع پر محمد اظہر الدین وزیر اقلیتی بہبود، صدر اردو اکیڈیمی کے علاوہ عبید اللہ کوتوال صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن حکومت تلنگانہ، محمد اسد اللہ ڈائرکٹر تلنگانہ اردواکیڈیمی کے علاوہ اسٹاف اکیڈیمی وی کرشنا ،عطا اللہ خان ، شیخ اسماعیل ،جنید اللہ بیگ اور دیگر موجود تھے
۔۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق