پی ایم شری منصوبے کے تحت اساتذہ گجرات ماڈل کو سمجھیں گے
پی ایم شری منصوبے کے تحت اساتذہ گجرات ماڈل کو سمجھیں گے علی گڑھ، 29 مارچ (ہ س)۔ علی گڑھ پی ایم شری یوجنا اب بیسک تعلیم کے اسکولوں میں تدریسی تکنیک اور نئے طریقے لانے جا رہی ہے ۔ ریاستی پروجیکٹ، سمرگرا شکشا کے تحت علی گڑھ سمیت صوبے بھر سے150 ؍اس
پی ایم شری منصوبے کے تحت اساتذہ گجرات ماڈل کو سمجھیں گے


پی ایم شری منصوبے کے تحت اساتذہ گجرات ماڈل کو سمجھیں گے

علی گڑھ، 29 مارچ (ہ س)۔

علی گڑھ

پی ایم شری یوجنا اب بیسک تعلیم کے اسکولوں میں تدریسی تکنیک اور نئے طریقے لانے جا رہی ہے ۔ ریاستی پروجیکٹ، سمرگرا شکشا کے تحت علی گڑھ سمیت صوبے بھر سے150 ؍اساتذہ گجرات کے آئی آئی ٹی، گاندھی نگر میں ایکسپوژر وزٹ پر جائیں گے، جہاں وہ نہ صرف نئے طریقوں کی باریکی سیکھیں گے بلکہ پی ایم شری اسکولوں کا دورہ کر کے گجرات ماڈل کو بھی سمجھیں گے۔ میرٹھ نوڈل کے تحت آنے والے علی گڑھ، میرٹھ اور سہارنپور ڈویژن سے 26 ؍اساتذہ اس تعلیمی سفر کا حصہ بنیں گے۔

اس ایکسپوژر وزٹ کا مقصد ہے کہ اساتذہ صرف پڑھائیں نہیں، بلکہ بچوں کو سیکھنے کا بہتر تجربہ دیں۔ آئی آئی ٹی گاندھی نگر میں تین دن کی تربیت کے دوران اساتذہ پروجیکٹ بیسڈ لرننگ، ڈیجیٹل ٹولز کے استعمال اور تخلیقی جانچ کے طریقوں کو سمجھیں گے، تاکہ واپس جا کر اپنے اسکولوں میں نافذ کریں ، اس سے کلاس روم کی تعلیم زیادہ دلچسپ اور موثر ہونے کی امید ہے۔ اس وزٹ کی خاص بات یہ ہوگی کہ اساتذہ تربیت تک محدود نہیں رہیں گے، بلکہ گاندھی نگر کے پی ایم شری اسکولوں کا بھی مشاہدہ کر یں گے ۔

وہاں کی بنیادی سہولتیں، اسمارٹ کلاس، لیبارٹریاں، کھیل اور دیگر سرگرمیاں اور اسکول انتظامیہ کے نظام کو قریب سے دیکھیں گے۔ یہ سیکھ سیدھے طلبہ تک پہنچے گی، جہاں رٹنے کے بجائے سمجھنے اور کر نے پر زور دیا جائے گا۔

بی ایس اے ڈاکٹر راکیش کمار سنگھ کے مطابق، گجرات ماڈل میں ٹیکنالوجی پر مبنی تعلیم، صاف اور منظم کیمپس، فعال اسکول انتظامیہ، باقاعدہ نگرانی اور بچوں کی شمولیت پر خاص توجہ دی جاتی ہے، اساتذہ ان پہلوؤں کا مطالعہ کر اپنے اسکولوں میں انہیں نافذ کرنے کی حکمت عملی تیار کریں گے اور دیگر اسکولوں کی بھی رہنمائی کریں گے۔ محکمہ کا ماننا ہے اس سے پی ایم شری اسکولوں کی معیار تعلیم میں واضح بہتری آئے گی اور والدین کا اعتماد بھی مضبوط ہوگا۔

ایکسپوژر وزٹ کے لیے علی گڑھ ضلع سے دو ماڈل پی ایم شری اسکولوں کے پرنسپل منتخب ہوئے ہیں۔ ان میں لودھا بلاک کے پی ایم شری کمپوزٹ اسکول الم پور کے پرنسپل ویرندر سنگھ، اترولی بلاک کے پی ایم شری اسکول کدولی کے پرنسپل اروند کمار آدتیہ شامل ہیں۔ اسی طرح ہاتھرس کے پی ایم شری کمپوزٹ اسکول گنگچولی سے سشیل کمار، پی ایم شری کمپوزٹ اسکول اگسولی سے منمیت نرمل، ایٹا کے پی ایم شری اسکول پدورا سے اومویر سنگھ اور پی ایم شری اسکول راجا کا رامپور سے منجولتا، کاس گنج کے پی ایم شری کمپوزٹ اسکول بمن پورہ سے سنتوش کمار اور پرائمری اسکول حسین پور سے یوگیش کمار کشواہا بھی گجرات جائیں گے۔تمام اساتذہ میرٹھ میں ڈویژنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلیم (بیسک) کے دفتر میں رپورٹ کریں گے۔ دیگر اضلاع کے اساتذہ اپنے اپنے نوڈل مراکز پر حاضر ہوں گے اور وہاں سے گجرات کے لیے روانہ ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande