جموں و کشمیر میں، 2022 سے 3,192 اسکول دس یا صفر طلباء کے ساتھ چلاۓ جا رہے ہیں
سرینگر، 29 مارچ (ہ س)۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران، جموں و کشمیر میں تقریباً 3200 اسکول یا تو دس سے کم یا صفر طلبہ کے اندراج کے ساتھ کام کر رہے ہیں- جس کے باعث 2500 سے زیادہ اساتذہ خالی اسکولوں میں تعینات ہیں۔ قانون ساز اسمبلی میں سامنے آنے والے تا
جموں و کشمیر میں، 2022 سے 3,192 اسکول دس یا صفر طلباء کے ساتھ چلاۓ جا رہے ہیں


سرینگر، 29 مارچ (ہ س)۔ گزشتہ چار سالوں کے دوران، جموں و کشمیر میں تقریباً 3200 اسکول یا تو دس سے کم یا صفر طلبہ کے اندراج کے ساتھ کام کر رہے ہیں- جس کے باعث 2500 سے زیادہ اساتذہ خالی اسکولوں میں تعینات ہیں۔ قانون ساز اسمبلی میں سامنے آنے والے تازہ ترین اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جموں و کشمیر کے 3192 اسکولوں میں 2022 سے دس یا صفر سے کم اندراج کی اطلاع ملی ہے جس میں بالترتیب جموں کے 1494 اسکول اور کشمیر خطے میں 1698 اسکول شامل ہیں۔ ان اسکولوں میں 2518 اساتذہ تعینات ہیں جن میں جموں ڈویژن کے 1494 اسکولوں میں 1934 اساتذہ اور کشمیر خطے کے 1698 اداروں میں 584 اساتذہ شامل ہیں۔ جموں و کشمیر میں تقریباً 4400 سرکاری سکول بند کر دیے گئے ہیں کیونکہ طلباء کے 'صفر یا انتہائی کم' اندراج کی وجہ سے ایسا کرنا پڑا۔ سال 2024 میں جموں و کشمیر میں کل 23,117 سرکاری اسکول تھے جن میں سے 4394 کو یو ڈی آئی ایس ای ڈیٹا سے حذف کردیا گیا تھا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر سرکاری اسکولوں کی تعداد کم ہوئی کیونکہ کچھ سرکاری اسکول ایسے تھے جن میں طلباء کی تعداد صفر یا انتہائی کم تھی۔ ان اسکولوں کو قریبی سرکاری اسکولوں کے ساتھ ملا دیا گیا تھا۔سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سرکاری اسکولوں کے پرائمری اسکولوں کی کیٹیگری بری طرح متاثر ہوئی ہے جب کہ جموں و کشمیر میں مجموعی طور پر سرکاری اسکولوں کی گنتی میں تقریباً 30 فیصد کمی آئی ہے۔ 2024 میں، سرکاری اعداد و شمار نے انکشاف کیا تھا کہ جموں و کشمیر میں کل 12,977 سرکاری پرائمری اسکول کام کر رہے تھے ۔ تاہم، انضمام کے بعد، صرف 8966 پرائمری اسکول کام کررہے ہیں۔ اسی طرح 392 سرکاری مڈل اسکول، تین ہائی اسکول اور ایک ہائیر سیکنڈری کو یو ڈی آئی ایس ای کی فہرست سے حذف کردیا گیا۔ مجموعی طور پر جموں و کشمیر میں 28,800 سے زیادہ سرکاری اور نجی اسکول ہیں ۔ تاہم، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گنتی کم ہو کر تقریباً 24,00 سکول رہ گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande