
کاٹھمانڈو، 29 مارچ (ہ س)۔
کاٹھمانڈو واقع جس پولیس ہیڈکوارٹر کا افتتاح اس وقت کے وزیر اعظم کے پی شرما اولی اور ان کے وزیر داخلہ رہے رمیش لیکھک نے کای تھا ہفتہ کو اسی عمارت میں ایک ملزم کے طور پر انہیں حراست میں لایا گیا ۔
25 اگست 2024 کو اس وقت کے وزیر اعظم اولی اور وزیر داخلہ لیکھک نے کھٹمنڈو کے بھدرکالی میں ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت کا افتتاح کیاتھا۔
ستم ظریفی یہ ہے کہ افتتاح کے تقریباً 19 ماہ بعد دونوں کو ہائی پروفائل ملزم کے طور پر گرفتار کیا گیا۔ اولی اور لیکھک کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ انہیں اسی پولیس ہیڈکوارٹر میں ملزم کے طور پر حراست میں لیا جائے گا جس کا انہوں نے افتتاح کیا تھا۔
ہفتہ کی صبح سابق وزیر اعظم اولی اور سابق وزیر داخلہ رمیش لیکھک کو احتجاجی طلباء کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں کاٹھمانڈو ڈسٹرکٹ پولیس ہیڈ کوارٹر میں گرفتار کر کے حراست میں لے لیا گیا۔
8 ستمبر 2025 کو جین زی کے احتجاج کے دوران، پولیس کی فائرنگ سے 27 طلبا ہلاک ہوئے، جس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 76 ہو گئی تھی۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے عدالتی کمیشن نے اولی اور لیکھک کو طلبہ کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا اور ان کے خلاف قتل کے الزامات عائد کرنے کی سفارش کی۔
اولی اور لیکھک کو گرفتار کرنے کا فیصلہ جمعہ کو نیپال میں بالیندرا حکومت کے قیام کے بعد کابینہ کی پہلی میٹنگ میں کیا گیا جس کے بعد ہفتے کی صبح دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اولی کو اس وقت کاٹھمانڈو کے ایک اسپتال میں رکھا گیا ہے، جب کہ سابق وزیر داخلہ لیکھک اسی عمارت میں زیر حراست ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ