نیپال کے سابق وزیر توانائی دیپک کھڑکا گرفتار
کٹھمانڈو، 29 مارچ (ہ س)۔ نیپالی کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر توانائی دیپک کھڑکا کو آج صبح پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ کھڑکا اولی حکومت میں وزیر توانائی رہے ہیں۔ ان کی گرفتاری کی تصدیق سینٹرل انویسٹی گیشن بیورو نے کی ہے۔ کھڑکا کی گرفتاری زمین پر ا
سابق وزیر توانائی دیپک کھڑکا


کٹھمانڈو، 29 مارچ (ہ س)۔ نیپالی کانگریس کے رہنما اور سابق وزیر توانائی دیپک کھڑکا کو آج صبح پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ کھڑکا اولی حکومت میں وزیر توانائی رہے ہیں۔ ان کی گرفتاری کی تصدیق سینٹرل انویسٹی گیشن بیورو نے کی ہے۔ کھڑکا کی گرفتاری زمین پر ایک پرانے غیر قانونی پارکنگ اور ناجائز قبضے کے معاملے میں ہوئی ہے۔

نیپال پولیس کے سینٹرل انویسٹی گیشن بیورو نے کھڑکا کو ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔ ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی بھی جانچ چل رہی ہے۔ جین زی مظاہروں کے دوران دیپک کھڑکا کے گھر سے بڑی مقدار میں رقم برآمد ہوئی تھی۔ کھڑکا سابق وزیراعظم شیر بہادر دیوبا کے قریبی ہیں اور اولی کی حکومت میں وزیر توانائی رہے۔ وہ دیوبا کی اہلیہ ڈاکٹر آرزو رانا کے بزنس پارٹنر بھی ہیں۔ کاٹھمانڈو کے بوڑھانیل کنٹھ میں ان کا ایک فائیو اسٹار ریزورٹ بھی ہے، جس کا مینجمنٹ ہالیڈے ان گروپ کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande