صحافیوں کی ہلاکت کے بعد عالمی ضمیر کو جاگ جانا چاہیے: ایرانی وزیرِ خارجہ
تہران،29مارچ(ہ س)۔ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ لبنان میں تین صحافیوں کی ہلاکت نہ صرف خطے اور دنیا کی میڈیا برادری کے لیے بڑا نقصان ہے بلکہ یہ عالمی ضمیر کے لیے بھی جاگنے کا وقت ہے۔خیال رہے کہ حزب اللہ کے زیر انتظام چلنے والے المنار
صحافیوں کی ہلاکت کے بعد عالمی ضمیر کو جاگ جانا چاہیے: ایرانی وزیرِ خارجہ


تہران،29مارچ(ہ س)۔ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ لبنان میں تین صحافیوں کی ہلاکت نہ صرف خطے اور دنیا کی میڈیا برادری کے لیے بڑا نقصان ہے بلکہ یہ عالمی ضمیر کے لیے بھی جاگنے کا وقت ہے۔خیال رہے کہ حزب اللہ کے زیر انتظام چلنے والے المنار ٹی وی کے رپورٹر علی شعیب اور المبادین سے وابستہ صحافی فاطمہ اور محمد فیتونی جیزین قصبے میں اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں عراقچی نے ان حملوں کو واضح طور پر ’ٹارگٹڈ قتل‘ اور ’سچ بولنے والوں کی آواز کو خاموش کرنے‘ کی کوشش قرار دیا۔اسرائیل کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے علی شعیب کو ایک حملے میں مارا ہے، لیکن اس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کے کارکن تھے، تاہم انھوں نے صحافی کا روپ دھار رکھا تھا۔مشرقِ وسطیٰ کے نامہ نگار لکھتے ہیں کہ جنگ شروع ہونے کے بعد یہ دوسرا موقع ہے جب اسرائیل پر لبنان میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande