ناسک عصمت دری معاملہ: روپالی چاکنکر کو ایس آئی ٹی کا سمن جاری
ممبئی ، 29 مارچ (ہ س)۔ ناسک عصمت دری معاملے کی تفتیش کر رہی اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے مہاراشٹر ریاستی خواتین کمیشن کی سابق چیئرپرسن روپالی چاکنکر کو سمن جاری کرتے ہوئے تفتیش کیلئے حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ 29 مارچ کو جاری اس پیش رفت
ناسک عصمت دری معاملہ: روپالی چاکنکر کو ایس آئی ٹی کا سمن جاری


ممبئی ، 29 مارچ (ہ س)۔ ناسک عصمت دری معاملے کی تفتیش کر رہی اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) نے مہاراشٹر ریاستی خواتین کمیشن کی سابق چیئرپرسن روپالی چاکنکر کو سمن جاری کرتے ہوئے تفتیش کیلئے حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ 29 مارچ کو جاری اس پیش رفت کے تحت خاتون آئی پی ایس افسر تیجسوی ساتپوتے کی قیادت میں اس معاملے کی گہرائی سے جانچ جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق روپالی چاکنکر اس کیس کے مرکزی ملزم اشوک کھرات کے شیوانیکا ٹرسٹ کی عہدیدار رہ چکی ہیں۔ اشوک کھرات پر سینکڑوں خواتین کے ساتھ ریپ اور لوگوں کے ساتھ دھوکہ دہی کے سنگین الزامات عائد ہیں۔اب تک اشوک کھرات کے خلاف مجموعی طور پر 11 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جن میں 9 عصمت دری اور 2 دھوکہ دہی کے معاملات شامل ہیں۔ ان تمام معاملات کی تفتیش ایس آئی ٹی کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ایس آئی ٹی نے شیوانیکا ٹرسٹ کے موجودہ اور سابق عہدیداران کو بھی پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے، جبکہ ٹرسٹ سے وابستہ ملازمین سے بھی تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ شیوانیکا ٹرسٹ کے سربراہ اشوک کھرات کو 18 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کیس میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی تھی۔ اپوزیشن کی جانب سے روپالی چاکنکر کا نام سامنے آنے کے بعد انہوں نے ریاستی خواتین کمیشن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ریونیو وزیر چندرشیکھر باونکولے نے کہا ہے کہ معاملے کی مکمل جانچ کی جا رہی ہے اور پولیس چاکنکر سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے، جس کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب این سی پی (اے پی) کی ترجمان روپالی ٹھومبرے اور شیوسینا (یو بی ٹی) کی ترجمان سوشما اندھارے نے مطالبہ کیا ہے کہ روپالی چاکنکر کو اس کیس میں شریک ملزم بنایا جائے۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande