تاریخ کے آئینے میں 30 مارچ: ہندوستانی سنیما کا تاریخی دن، جب ستیہ جیت رے کو ملا آسکر ایوارڈ
ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں 30 مارچ کی تاریخ ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔ اسی دن سال 1992 میں عظیم فلم ساز ستیہ جیت رے کو باوقار ’آسکر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا تھا۔ یہ اعزاز ان کی سنیما میں بے مثال شراکت کے لیے دیا گیا، جس نے ہندوستان کو
ستیہ جیت رے ۔ فوٹو فائل


ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں 30 مارچ کی تاریخ ایک خاص اہمیت رکھتی ہے۔ اسی دن سال 1992 میں عظیم فلم ساز ستیہ جیت رے کو باوقار ’آسکر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا تھا۔ یہ اعزاز ان کی سنیما میں بے مثال شراکت کے لیے دیا گیا، جس نے ہندوستان کو عالمی فلمی دنیا میں نئی شناخت دلائی۔

ستیہ جیت رے ہندوستانی سنیما کے ایسے عہد ساز شخصیت مانے جاتے ہیں، جنہوں نے اپنی فلموں کے ذریعے معاشرے، انسانی جذبات اور حقیقت کو بے حد مضبوط طریقے سے پردے پر اتارا۔ انہیں 1992 میں ہی ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز ’ہندوستان رتن‘ سے نوازا گیا، جبکہ اس سے پہلے 1984 میں انہیں ’دادا صاحب پھالکے ایوارڈ‘ بھی مل چکا تھا۔

اپنے کیریئر میں انہوں نے تقریباً 37 فلموں کی ہدایت کاری کی، جن میں ’پاتھیر پنچالی‘، ’اپراجیتو‘، ’اپور سنسار‘ اور ’چارولتا‘ جیسی کلاسک فلمیں شامل ہیں۔ ان فلموں نے نہ صرف ہندوستانی بلکہ عالمی سنیما پر بھی گہرا اثر چھوڑا۔

قابلِ ذکر ہے کہ اکیڈمی ایوارڈ، جسے عام طور پر آسکر کہا جاتا ہے، فلمی دنیا کا سب سے باوقار اعزاز مانا جاتا ہے۔ اس کا آغاز 1929 میں ’اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز‘ کے ذریعے کیا گیا تھا اور یہ سنیما کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی کے لیے دیا جاتا ہے۔ ہندوستانی سنیما کی بات کریں تو ’مدر انڈیا‘پہلی ایسی فلم تھی، جسے 1957 میں آسکر کے بہترین غیر ملکی زبان کے فلمی زمرے میں نامزدگی ملی تھی۔ اس طرح 30 مارچ کا دن ہندوستانی سنیما کے لیے فخر اور ترغیب کی علامت ہے، جو آنے والی نسلوں کو عمدگی کی طرف بڑھنے کا پیغام دیتا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1919 -مہاتما گاندھی نے رولٹ ایکٹ کے خلاف ملک گیر تحریک کا اعلان کیا۔

1949 -جودھ پور، جے پور، جیسلمیر اور بیکانیر ریاستوں کے انضمام سے ’گریٹر راجستھان‘ سنگھ بنا، جو آج ’یومِ راجستھان‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

1992 -معروف فلم ڈائریکٹر ستیہ جیت رے کو آسکر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

1997 -کانگریس نے 10 ماہ پرانی ایچ ڈی دیوے گوڑا حکومت سے کمزور قیادت کا حوالہ دیتے ہوئے حمایت واپس لے لی، جس کے بعد ایک سال میں تیسری بار حکومت بدلی۔

1998 -چین کے شمالی حصے شینڈونگ میں بھیڑ کی ہڈی پر کندہ 3000 سال پرانی کچھ اصطلاحات برآمد ہوئیں۔

2003 -پاکستان کے کہوٹہ ایٹمی پلانٹ پر 2 سال کے لیے پابندی لگی۔

2003 -لندن میں شری گرو سنگھ سبھا گوردوارہ سنگت کے لیے کھولا گیا۔ تقریب میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ اسے ہندوستان سے باہر دنیا کا سب سے بڑا گوردوارہ بتایا گیا۔

2004 -تائیوان کے صدر شین شوئی بیان نے صدر کے عہدے کے لیے ہندوستان کے ساتھ امن عمل سے ہٹنے کی دھمکی دی۔

2006 -ایران پر برلن میں اجلاس کا انعقاد۔

2008 -ریلائنس انرجی لمیٹڈ کو 400 کلو واٹ ہائی وولٹیج الیکٹرک ٹرانسمیشن کے لیے تقریباً 1200 کروڑ روپے کے ٹھیکے ملے۔

2008 -اسرائیل میں وارننگ کے ساتھ عرب لیگ کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔

2010 -15 سال پہلے پنجاب کے وزیراعلیٰ بے انت سنگھ کو انسانی بم سے اڑانے کے معاملے میں شریک ملزم دہشت گرد پرمجیت سنگھ بھیورا کو بڈیل جیل میں خصوصی عدالت کے اسپیشل جج روی کمار سوندھی نے عمر قید کی سزا سنائی۔

انتقال

1030 -غزنوی خاندان کا حکمراں محمود غزنوی کا انتقال۔

1664 - سکھوں کے آٹھویں گرو گرو ہر کشن سنگھ کا انتقال۔

2002 - ہندوستانی نغمہ نگار آنند بخشی کا انتقال۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande